تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

خواجہ غریب نواز کی زندگی محبت کا پیغام دیتی ہے: علامہ محمد سعید نظامی

📅 19-02-2021 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بستی

<p>دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی میں عرس خواجہ غریب نوازمنایا گیا</p>
<p>بستی: 19 فروری، ہماری آواز(محمد طاھر القادری)</p>
<p>دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بانس کھور کلاں ضلع بستی میں عرس خواجہ غریب نواز منایا گیا جس کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین پیرطریقت خلیفہ حضور حبیب العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ محمد سعید نظامی ناظم اعلی دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی نے کی حضرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ والوں کی محبت ہی اصل ایمان ہے ان سے آپ کی عقیدت جتنا مضبوط ہوگی آپ کا ایمان اتنا ہی زیادہ مضبوط رہےگااس لیے ان بزرگوں سے اپنی عقیدت کارستہ مضبوط رکھیں
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا کہ آج ہندوستان میں جو اسلام کاچمن آپ کو ہرا بھرا نظر آرہاہے وہ انہیں بوریہ نشین اہل اللہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے یہ سچ ہے کہ ہندوستان میں ایک زمانے تک مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے مگر حکومت کی زور پر ایک بھی انسان کو کلمہ نہ پڑھاسکے مگر عطاۓ رسول خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ نےاپنے حسن اخلا ق عمدہ کردار پیار ومحبت سے نوے لاکھ لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا
کیونکہ مذھب کاتعلق دل سے ہوتاہے اور دل اخلاق ہی سے جیتا جاسکتا ہے اور یھی کام اہل اللہ نے کیا
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد اسلم نظامی صاحب نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز کی ذات ہم تمامی لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے انھیں بزرگوں کے زندگی کو اپنا کر ہم اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ادارے کے پرنسپل اور پروگرام کے صدر حضرت علامہ مولانا زین العابدین نظامی نے‌اپنے خطبہ صدارت میں کھا کہ آج دارالعلوم میں ہر سال کی طرح اس‌سال‌بھی جس طرح آپ لوگوں نے اس پروگرام کاانعقاد کیاہے اس سے بزرگان دین سے آپ کی عقیدتوں کااندازہ ہوتاہے انہیں بزرگوں کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رہو انشاءاللہ ہماری دنیا بھی آباد رہے گی قبر بھی روشن رہے گی اور آخرت میں بھی ہم کامیاب رہیں گے کیونکہ اہل اللہ کی حیات طیبہ سنت رسول کے سانچے میں ڈھلی ہوئی ہوتی ہے
اس پر گرام میں حافظ دلشاد نظامی قاری محمد انیس نظامی مولوی محمد آصف نظامی نے نعت و منقبت کاحسین گلدستہ پیش کیا اور قاری محمد رفیق نظامی میں ہوں خواجہ کادیوانہ والی منقبت پڑھکر اہل محفل کے داد وتحسین کو حاصل کیا
اس پر وگرام کا آغاز نظام المساجد کے امام حضرت مولانا قاری انعام اللہ کی تلاوت سے ہوا
پروگرام کااختتام صلاۃ وسلام اور پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج محمد سعید نظامی صاحب قبلہ کی دعاؤں پر ہوا پروگرام کے بعد خواجہ غریب نواز کالنگر اور شیرنی تقسیم کی گئی جس کااہتمام حسنی کے مسلمانوں نے کیا تھا</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3919 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"جہان خطیب البراہین" جلد ہی منظر عام پر

شعیب الاولیاء ایوارڈ سے نوازے گئے حضرت شفیق ملت علامہ شفیق الرحمٰن مصباحی

فرزندان علیمیہ کی پکار ایک رپورٹ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز