تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جامعہ امام احمد رضا، باسنی میں سہ روزہ علمی مسابقہ بحسن و خوبی اختتام پزیر

📅 17-12-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
متفرقات

<p>بلاشبہ جامعہ امام احمد رضا باسنی ناگور اپنی علمی،ادبی راہوں پر گام زن ہے اور تعلیمی میدان میں اپنے جوہر بکھیر رہا ہے جس میں طلبہ میں صلاحیت پیدا کرنے اور علمی و ادبی ذوق پیدا کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدام کیے جا رہے ہیں اسی سلسلے کا ایک قدم نحوی، فقہی، سیرتی، تقریر و قرأت اور حفظ قرآن پرمشتمل سہ روزہ مسابقه عمل میں آیا -
15، 16، 17,جمادی الاولیٰ 1444ھ بمطابق 10، 11، 12، دسمبر 2022ء بروز ہفتہ، اتور، پیر کو منعقد ہوا جس کی صدارت شیخ الجامعہ حضرت علامہ و مولانا حافظ نصیر احمد رضوی مد ظلہ العالی نے فرمائی اور جملہ اساتذہ کرام زینت محفل رہے -
پہلے دن تقریر و قراءت کا مقابلہ ہوا جس میں 3 گروپ(الف، ب، ج) کے 31 طلبہ نے participate کیا جس میں طلبہ تقریر و قراءت کے جوہر دکھاتے اور اپنے مظاہرہ کے مطابق نمبر حاصل کرتے-
دوسرے دن نحوی، فقہی، اور سیرتی مقابلہ ہوا اس میں درس نظامی کے جملہ طلبہ نے شرکت کی جوکہ چار گروپ میں تقسیم کے گئے تھے اس مقابلہ کا طریقہ یہ تھا کہ خفیہ چِٹھیوں کی شکل میں سوالات پہلے ہی مرتب کر لیے گئے تھے طلبہ یکے بعد دیگرے اپنے اپنے مقررہ وقت پر اسٹیج پر آتے اور انہیں جو پرچی دی جاتی اس کو پڑھ کر اپنی معلومات کے مطابق مائک میں جواب دیتے اس کا طریقۂ کار (رول) یہ تھا کہ ہر ایک کو 30 second جواب شروع کرنے کو ملتے پھر اختیاری پر جواب پورا کرنا ہوتا اگر کوئی طالب علم تیس سیکنڈ second میں جواب شروع نہ کر پاتا تو اس سوال میں وہ ناکام سمجھا جاتا اسی طرز پر یہ مقابلہ اختتام پزیر ہوا-
تیسرے دن حفظ قرآن کا مقابلہ ہوا جس میں درجہ حفظ کے تمام طلبہ چار گروپ میں بٹے ہوئے تھے اس مقابلہ کا وہی طریقہ تھا جو گزشتہ مقابلوں کا تھا بس اتنا فرق تھا کہ اس میں تیس second کی جگہ پینتالیس second دیے گئے تھے اس نوعیت سے یہ مقابلہ بھی پورا ہوا -
مقابلہ کے دو دن بعد اول، دوم ، سوم، پوزیشن پر آنے والے طلبہ کو انعامات سے نواز نے- اجراء کوپن اور مفتی اعظم راجستھان بلاک کی سنگ بنیاد کے لیے بموقع عرس حجۃ الاسلام جامعہ کے وسیع میدان میں ایک جلسے کا انعقاد ہوا جس کی صدارت حضور مفتی اعظم باسنی نے فرمائی اور بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مثنی میاں رضوی رونق بزم ہوئے اور جامعہ ھذا کے جملہ اساتذۂ کرام و دیگر علماء نے اپنے قدوم میمنت لزوم سے محفل میں چار چاند لگا دییے
تلاوت کلام اللہ سے جلسے کا آغاز ہوا بعدہ طلبہ جامعہ نے حمد ، نعت، تقریر اور مکالمہ پیش کیے حضرت مثنی میاں نے سیرت حضور حجۃ الاسلام کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالی- اس کے بعد علماءکرام نے اپنے اپنے تأثرات پیش کیے اور ہر گروپ سے اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات و اکرامات اور داد و تحسین سے نوازا گیا -
پھر حضور مفتی اعظم باسنی حضرت مفتی ولی محمد صاحب رضوی کے دست پاک سے کوپن 786 کا اجرا ہوا آپ کے دست مبارک کی برکت یہ ہوئی کے فی الفور تقریا 400 کوپن خرید لیے گئے اور آپ نے قوم کو یک جہت ہونے اور جماعت رضاۓ مصطفی سے جڑنے کی نصیحت کی، پھر درود و سلام اور دعا پر یہ محفل اختتام پزیر ہوئی -
محفل کے بعد علماء ذوی الاحترام کے مقدس ہاتھوں سے مفتی اعظم راجستھان بلاک کا سنگ بنیادرکھاگیا-</p>
<p>رپورٹ: احمد رضا بن عبدالواحد منڈل
متعلم: جامعہ امام احمد رضا تاج الشریعہ نگر، کمہاری روڈ، باسنی، ضلع:ناگور شریف(راجستھان)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1085 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ الاصلاح اکیڈمی میں چھ روزہ سمر کیمپ شروع

الاصلاح اکیڈمی و ایم اے اکیڈمی میں 21 مئی سے 01 جون تک سمر کلاسز

اسلام نے اپنے ملک سے محبت و وفاداری کرنا سکھایا ہے : مفتیہ غازیہ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز