تازہ ترین
• جامعہ فیضانِ اشفاق ناگور شریف میں آل راجستھان نحوی و صرفی انعامی مقابلہ 10 تا 12 نومبر کو • تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور

جامعہ فیضانِ اشفاق ناگور شریف میں آل راجستھان نحوی و صرفی انعامی مقابلہ 10 تا 12 نومبر کو

عرسِ حافظ ملت کے موقع پر طلبہ کو علمی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع؛ ہر گروپ میں اول پوزیشن پر 11 ہزار روپے سمیت پُرکشش انعامات کا اعلان

📅 20-10-2026 👁 86 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 6 شیئر
راجستھان

ناگور شریف، راجستھان (پریس ریلیز): علومِ دینیہ کی ترویج، طلبۂ مدارس میں عربی زبان و ادب کا ذوق پروان چڑھانے اور علمِ نحو و صرف میں ان کی استعداد نکھارنے کے مقصد سے جامعہ فیضانِ اشفاق، ناگور شریف کے زیرِ اہتمام آل راجستھان نحوی و صرفی انعامی مقابلہ 2026ء منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ علمی مسابقہ حضور حافظ ملت حضرت علامہ شاہ عبدالعزیز محدث مرادآبادی علیہ الرحمہ کے عرس کے موقع پر 10، 11 اور 12 نومبر 2026ء، بروز منگل، بدھ اور جمعرات منعقد ہوگا۔ اس میں راجستھان بھر کے مختلف دینی مدارس، جامعات اور دارالعلوم کے طلبہ اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں گے۔
عربی زبان قرآنِ کریم، احادیثِ نبویہ اور اسلامی علوم کا بنیادی ذریعہ ہے، جب کہ علمِ نحو و صرف عربی عبارت فہمی، ترکیب و اعراب اور الفاظ کی ساخت سمجھنے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر اس مسابقے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ طلبہ میں مطالعے کا شوق، قواعد کے عملی اطلاق کی صلاحیت اور مثبت علمی مسابقت کا جذبہ فروغ پائے۔
یہ مسابقہ پیرِ طریقت حضرت حافظ و قاری خواجہ صوفی عبد الوحید خان صاحب قادری، سربراہِ اعلیٰ جامعہ فیضانِ اشفاق کی سرپرستی میں منعقد ہوگا، جب کہ صدارت حضرت علامہ مفتی شبیر احمد صاحب مصباحی، صدرالمدرسین و شیخ الحدیث جامعہ فیضانِ اشفاق فرمائیں گے۔ نگرانی کی ذمہ داری حضرت علامہ ڈاکٹر امجد اقبال خان صاحب قادری وحیدی، ڈائریکٹر اشفاقیہ پبلک اسکول، ناگور شریف کے سپرد ہوگی۔
ڈاکٹر امجد اقبال خان قادری وحیدی کے مطابق مسابقے کا آغاز 10 نومبر کو بعد نمازِ مغرب تحریری امتحان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ تحریری اور تقریری، دو مراحل پر مشتمل ہوگا۔ تحریری امتحان میں کم از کم 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو تقریری مرحلے میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جس میں ان کے قواعد فہمی، علمی استعداد، استدلال اور اظہارِ خیال کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
مسابقے کے دو گروپ مقرر کیے گئے ہیں:
گروپ اوّل: جماعتِ اولیٰ تا ثالثہ؛ مقررہ کتابیں: نحو میر اور میزان مع منشعب۔
گروپ دوم: جماعتِ رابعہ تا سادسہ؛ مقررہ کتابیں: ہدایۃ النحو اور علم الصیغہ۔
مفتی شبیر احمد مصباحی کے مطابق سوالات مقررہ کتابوں کی روشنی میں ہوں گے، تاہم طلبہ کی عملی مہارت جانچنے کے لیے قرآنِ کریم، احادیثِ مبارکہ اور دیگر عربی عبارات سے بھی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔
ہر گروپ کے لیے نقد انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے:
- اول پوزیشن: 11,000 روپے
- دوم پوزیشن: 9,000 روپے
- سوم پوزیشن: 6,000 روپے
تمام شرکاء کو ترغیبی انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
مولانا ناصر حسین اشفاقی کے مطابق راجستھان کے تمام دینی مدارس، جامعات اور دارالعلوم کے طلبہ اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ہر ادارہ کسی ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ چار طلبہ بھیج سکتا ہے، تاہم طالب علم کا متعلقہ ادارے میں باقاعدہ زیرِ تعلیم ہونا ضروری ہے۔
شرکاء کے لیے اسلامی وضع قطع کی پابندی لازم ہے، جب کہ سفید لباس کو ترجیح دی جائے گی۔ داخلہ فارم میں طالب علم کا نام، والد کا نام، عمر، جماعت و درجہ، تصویر اور ادارے کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔ فارم پر ادارے کے مہتمم اور صدرالمدرسین کی تصدیق بھی لازمی ہے۔
مسابقے کے نظم و ضبط کے لیے شرکاء کو مقررہ وقت سے کم از کم دو گھنٹے قبل پہنچنا ہوگا۔ غیر ضروری اشیاء کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ مساوی نمبر آنے کی صورت میں قرعہ اندازی سے فیصلہ کیا جائے گا۔ شرکاء کے سفری اخراجات کے سلسلے میں بس اور ٹرین کا کرایہ فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے؛ اس کی تفصیلات متعلقہ ذمہ داران سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔ مسابقے کے فیصل حضرات بیرونِ ادارہ سے تشریف لائیں گے اور ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ راجستھان کے تمام دینی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے باصلاحیت طلبہ کا انتخاب کرکے مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کرائیں، تاکہ انہیں تیاری کے لیے مناسب وقت مل سکے۔
امید ہے کہ جامعہ فیضانِ اشفاق کا یہ علمی اقدام طلبہ کی علمی و فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، عربی زبان و ادب کی تعلیم کو مؤثر بنانے اور دینی مدارس کے درمیان علمی روابط و مسابقت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
رابطہ برائے شرکت، داخلہ فارم اور دیگر معلومات:
- مفتی شبیر احمد مصباحی:
- 6375813762
- ڈاکٹر امجد اقبال وحیدی: 9783006786
- مولانا اسلم صاحب نوری: 8504897212
- مولانا ناصر حسین اشفاقی: 9166826608
- مولانا اکرام حسین صاحب: 7568297250
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارِ مصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر، راجستھان کے ناظمِ تعلیمات، ادیبِ شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی۔

ردِعمل دیں (2)

شیئر کریں (6)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
S

Shuaib@Hamariaawaz

📍 Barabanki

📰 42 پوسٹ👁 162 قارئین📊 3.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 14 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 13 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 9 ویوز