تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

فرزندان علیمیہ کی پکار ایک رپورٹ

📅 16-11-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بستی

اس وقت دارالعلوم علیمیہ میں مالی بحران

پچھلے ٢٠/٢٥ دنوں سے ادارہ ھذا کے کمیٹی کے مابین اختلاف واقع ہے۔۔جسکی بنا پر اس مسئلہ کے حل کیلئے اساتذہ کرام نے متعدد بار کمیٹی والوں سے یہ بات رکھی کہ آپسی نزاع ختم کر کے اسے سابقہ طریقے سے مدرسے کو چلایا جائے، مگر بات نہ بن سکی، تو اس اثناء میں اساتذہ کرام باہم مشورہ کر کے ہم طلباء پر انتہائی شفقت ومہربانی کے ساتھ اپنے جیب خاص سے (ہم طلباء کے لئے) کھانے کا انتظام کیا، کچھ دنوں تک یہ انتظام کسی طرح چلا، آخر کار مؤرخہ ١٢/ نومبر/٢٠٢٢ء۔۔ کو تمام اساتذہ و طلباء کی ہنگامی میٹنگ ہوئی۔۔۔جسکا خلاصہ یہ ہے: میٹنگ کا آغاز استاذ القراء حضرت علامہ قاری ہاشم علیمی دام ظلہ کی تلاوت سے ہوئی، بعدہ ایک طالب علم نے نعت رسول ﷺ پڑھی۔۔۔۔ پھر محقق عصر حضرت علامہ مفتی نظام الدین مصباحی دام ظلہ نے اس میٹر کا پس منظر بیان کیا اور کہا: کہ آج جب دو تین مدرس مطبخ کا جائزہ لینے کے لیے گیا تو معلوم ہوا کہ دال چاول تو بعید کی بات ہے، نمک تک نہیں" پھر حضرت نے درد بھرے الفاظ میں اپنے بیان کو مکمل کی۔۔ اس کے بعد تاج الفقہاء حضرت علامہ مفتی اختر حسین قادری علیمی دامت برکاتہم العالیہ نے مدارس اسلامیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ جملے فرمائے: ”مدارس کی اہمیت وضرورت صرف علماء و طلباء ہی جانتے ہیں، جہلاء اسکی اہمیت کو نہیں جانتے، اس ڈوبتے ہوئے کشتی کو ہم لوگ منزلِ مقصود تک پہنچائیں گے“ پھر ادارہ ھذا میں مالی امداد کے حوالے سے طلباء سے مشاورت کی اپیل کی …. آخر میں اختتامیہ خطاب حضرت علامہ مولانا شفیق الرحمن مصباحی دام ظلہ العالی نے کیں۔۔۔۔

دل کی آواز: راقم الحروف نے جب اس میٹنگ کا منظر نامہ دیکھا تو اساتذہ کرام کے چہرے پر بالکل مایوسی کے آثار نظر آئے، اس سے دل بہت رنجیدہ ہوا کہ اب ہمارا تعلیم کا کیا حال ہوگا؟ مگر ہمارے اساتذہ کرام کی یہ عظیم احسان ہے کہ ہماری تعلیم وتربیت کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا اور ساتھ ہی ادارہ ھذا کی مالی بحران سے نجات کے لئے طلباء کرام کی حوصلہ افزائی کی۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کرام کو ہر بلا و مصیبت سے محفوظ رکھے اور اُن کی عمر میں برکتیں عطا فرمائے آمین

نوٹ: یاد رہے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی (یوپی) جماعت اہلسنت کا ایک عظیم درس گاہ ہیں۔جس کی حفاظت ہم سب کی ذمداری ہیں، یہ چمن خلیفہ اعلیحضرت سیدنا مبلغ اسلام شاہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ کا ہے، اس ادارے کی تعلیمی خدمات نہایت وسیع اور متعدد خصائص سے پر ہیں۔۔اس ادارہ میں 600,سے زائد طلباء اس وقت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، 30 سے زائد اساتذہ کرام جن میں سے پرائویٹ (اساتذہ) 10 کے قریب ہیں جس کا خرچ ہر ماہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ (RS:1,50000) سے زائد ہے.اسی طرح طلباء کا خرچ ہر ماہ تقریباً چھ لاکھ (6,00000) کے قریب ہے لہٰذا احباب اہلسنت بالخصوص اہل ثروت حضرات سے درد مندانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق جامعہ علیمیہ کو پھرپور تعاون پیش کریں۔

خاک پائے مبلغ اسلام:
محمد توصیف رضا قادری علیمی
متعلم دارالعلوم ھذا، بستی یوپی
بتاریخ: 15/نومبر/2022
aalahazratmission92@gmail.com

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1052 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"جہان خطیب البراہین" جلد ہی منظر عام پر

شعیب الاولیاء ایوارڈ سے نوازے گئے حضرت شفیق ملت علامہ شفیق الرحمٰن مصباحی

امام احمد رضا سچے عاشق رسول تھے۔ علامہ محمد سعید نظامی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز