تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

سنی جامع مسجد کٹرا شہرِ بستی میں تحریک اصلاح معاشرہ کی خصوصی میٹنگ

📅 14-09-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بستی

<p>تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے سنی جامع مسجد کچہری بستی میں میں عوام کے ایمان و عقیدے کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے علمائے کرام وائمہ عظام کی ایک اہم میٹنگ رکھی گئی جس میں گرد نواح کے علماء وائمہ نے شرکت فرمائی۔ محفل کا آغاز مولانا انوار احمد علوی (مبلغ: تحریک اصلاح معاشرہ) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ نعت معروف ثناء خواں قاری معین الدین معین فیضی نے پیش کی۔
مولانا محمد مستقیم کامل نظامی (مہتمم: انجمن اسلامیہ سیرت النبی قصبہ بانسی) نے تحریک کے حوالے سے گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کو بنانے کا مقصد صرف لوگوں تک دین پہچانا اور صحیح و غلط کی تمیز کروانا اور لوگوں کے ایمان و عقائد کو مضبوط کرنا اور معاشرہ میں موجودہ برائیوں سے خود بچنا اور لوگوں کو بچانا ہے اور پھر آخر میں آپ نے تحریک کے اغراض و مقاصد پر بھی علمائے کرام و ائمہ عظام کے درمیان روشنی ڈالی ۔
مولانا محمد ریحان رضا فیضی، (مہتمم: دارالعلوم غوثیہ نظام العلوم بلوہا) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بہت ساری معاشرتی خرابیوں میں مبتلا ہیں ان حالات میں ہمارے لٸے اکیلے کچھ بھی کرنا مشکل ہے اس لئے ہمیں ضرورت ہے کہ اصلاح معاشرہ کی تحریک کو گھر گھر پہونچایا جائے، اور ہر فرد کو اس پر آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنی اور دوسرے دینی بھائیوں کے اصلاح کی کوشش کریں، ظاہر ہے یہ کام آسان نہیں ہے، دل ودماغ پر دستک دینے کے لیے خاص قسم کی صلاحیت اور پورے طور پر خلوص کی ضرورت ہوتی ہے، ہر آدمی کے بس کا یہ کام نہیں ہے، اس لیے اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے ائمہ مساجد ، علماء، اساتذہ مدارس ومکاتب کو آگے بڑھنا ہوگا اور اس تحریک کے ذریعہ لوگوں کی اصلاح کرنی ہوگی ورنہ معاشرے میں برائیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھتی چلی جائیں گی۔
حضرت مولانا ریاض حیدر حنفی (قاضی شہر بستی) نے خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ: آج اُمّتِ مسلمہ کے ہر ہر فرد پر دین کی اس عظیم دعوت وتبلیغ کی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی اپنے اکابر واسلاف کی راہ پر چلتے ہوئے اسلام کے پیغام ہدایت کو ہر فرد تک پہنچائے، ایک دوسرے کے درمیان بھلائیوں کو فروغ دے اور برائیوں کا خاتمہ کرے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے امت کے ہر فرد پر اس کی بساط بھر تبلیغ کی اہم ذمہ داری سپرد فرمائی ہے، جس سے وہ دست بردار نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر مولانا جان محمد صاحب، مولانا نثار احمد صاحب، قاری فیاض احمد صاحب، مولانا شاہ عالم صاحب، مفتی محمد حسین رضوی فیضی، مولانا محمد حسین تنویری صاحب، اور خود راقم الحروف غلام محمد صدیقی فیضی (خادم: تحریک اصلاح معاشرہ) سمیت دیگر علمائے کرام و ائمہ عظام موجود تھے۔</p>
<p>رپوٹر: غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی</p>
<p>منجانب: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3926 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"جہان خطیب البراہین" جلد ہی منظر عام پر

شعیب الاولیاء ایوارڈ سے نوازے گئے حضرت شفیق ملت علامہ شفیق الرحمٰن مصباحی

فرزندان علیمیہ کی پکار ایک رپورٹ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز