ٹیلی ویژن اداکارہ دیویہ بھٹناگر کا 34 کی عمر میں ہوا انتقال
<p>ٹی۔وی۔ دنیا میں دوڑی غم کی لہر،کورونا سے تھیں متاثر</p>
<p>ہماری آواز ممبئی، 7 دسمبر ( خصوصی نامہ نگار) مشہور ٹیلی ویژن سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘میں ’گلابو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیویہ بھٹناگر کا پیر کے روز 34 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا دیویہ کی موت سے ٹی وی دنیا میں غم کی لہر دور گئی ہے۔ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے وینٹی لیٹر پر تھی اور زندگی اور موت کے مابین کئی دنوں سے لڑنے والی دویہنے آج دنیا کو الوداع کہا۔
دویہ کا آج صبح 3 بجے انتقال ہوگیا۔ اداکارہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسے 7 ہلز اسپتال منتقل کیا گیا۔ رات کے دو بجے اچانک ان کی طبیعت بگڑگئی اور انہوں نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ تین بجے ڈاکٹروں نے دیویہ کو مردہ قرار دے دیا ۔
دیویہ کی دوست اور اداکارہ دیوولینا بھٹاچاریہ نے انسٹاگرام پر ایک تعزیتی پیغام پوسٹ کیا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

یو۔پی۔ میں کورونا انفیکشن کے 478 نئے کیس آئے سامنے

ہندوستان تیزی سے 50 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا ملک بنا

یوگی نے ویکسین کے لیے سائنس دانوں کا ادا کیا شکریہ اور عوام سے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز