ہندوستان تیزی سے 50 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا ملک بنا
<p>ہماری آواز/نئی دہلی ، 06 فروری (پریس ریلیز) ہندوستان صرف 21 دنوں میں 50 لاکھ لوگوں کو تیزی سے کورونا کا ٹیکہ لگانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد امریکہ نے 24 دن میں یہ کارنامہ حاصل کیا اور 5 دن میں برطانیہ اور اسرائیل نے 5 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائیں ہیں۔
وزارت کے مطابق ہندوستان نے بھی کورونا کی مجموعی جانچ کے معاملے میں بھی ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک میں آج تک کورونا ٹسٹ بیس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے جس میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،40،794 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ مجموعی طور سے 2369 ٹیسٹ لیبارٹریوں کے ساتھ جن میں 1214 سرکاری اور 1155 نجی لیباریٹیاں شامل ہیں ٹیسٹ کی گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے۔
وزارت نے کہا کہ ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہو کر ڈیڑھ لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جو آٹھ ماہ میں سب سے کم ہے۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکروں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ملک میں اب انفیکشن کی شرح 1.37 فیصد ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

یو۔پی۔ میں کورونا انفیکشن کے 478 نئے کیس آئے سامنے

یوگی نے ویکسین کے لیے سائنس دانوں کا ادا کیا شکریہ اور عوام سے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی

نیا کورونا وائرس: بھارت میں 20 ٹیسٹ مزید مثبت، کل تعداد ہوئی 58
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز