سیدالشہداء فی الہند سید سالار مسعود غازی رحمہ اللہ کا عرس مقدس آج
<p>عطائے رسول سلطان الہند سیدنا خواجہ معین الدین حسن چشتی غریب نواز رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے تقریباً دوصدی پہلے کے بزرگ ہیں حضرت سید سالار مسعود غازی قدس سرہ، آپ کی ولادت 405ھ
مطابق 15فروری 1015عیسوی شہر اجمیر میں ہوئی،
حضرت سالار غازی سلطان محمود عزنوی کے بھانجے اور ان کی فوج کے چیف کمانڈر تھے،
آپ اپنے وقت کے جلیل القدر عالم فقیہ عارف وکامل عابد وزاہد بزرگ تھے،
پوری زندگی دین حق کی اشاعت میں سرگرداں رہے مختلف محاذ پر کفر و شرک باطل اور طاغوتی طاقتوں کے خلاف ٹکراتے رہے ہمیشہ باطل کو پاش پاش ہونا پڑا،
14رجب 424ھ مطابق 15جون 1033عیسوی اترپردیش کے ضلع بہرائچ شریف اشقیاء سے لڑتے لڑتے جام شہادت نوش فرماگیے،
حضرت کی شان وعظمت اور شرف وکرامت کو سمجھنے کے لیے اتنا کافی ہے، تارک السلطنت محبوب یزدانی سیدنا مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ کا ارشاد مشہور ہے
آپ کے مزار پر انوار پر حضرت سیدنا خضر علیہ السلام کی ہر آدھے گھنٹے میں حاضری ہوتی ہے،
رب قدیر امت مسلمہ کو آپ کی شجاعت و بہادری ہمت و حوصلے اور خون شہادت کے ہر ہر قطرہ کا صدقہ عطا فرمائے چمن اسلام کو سدا ہرا بھرا رکھے
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
گدائے بارگاہ
صابررضامحب القادری غفرلہ
۱۴رجب ۱۴۴۲ھ مطابق 15فروری 2022</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف کی جانب سے مسجد کنزالایمان بہرائچ شریف میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم

بہرائچ شریف میں فساد متاثرین کے درمیان راحت رسانی کے سامان تقسیم

بہرائچ شریف پہنچا تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ، فساد متاثرین اور ضرورت مندوں کو فراہم کی مالی امداد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز