بہرائچ شریف میں فساد متاثرین کے درمیان راحت رسانی کے سامان تقسیم

بہرائچ شریف کے دارالعلوم مسعودیہ مصباحیہ خسیاری مسجد میں آج ہفتہ کے دن مہراج گنج قصبہ میں دنگا سے متاثرین افراد کے لیے راحت کا سامان تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ممبئی سے قائد اہلسنت اسیر حضور مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ اعلیٰ رضا اکیڈمی ممبئی اور شہزادۂ شیر ملت حضرت علامہ مولانا اعجاز احمد کشمیری نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیت علماء ممبئی تشریف لائے۔

دارالعلوم مسعودیہ مصباحیہ خسیاری مسجد کے بانی و سربراہ اعلیٰ خطیب اہل سنت حضرت علامہ الحاج محمد معین الدین قادری اور دارالعلوم کے پرنسپل مبلغ اسلام ادیب شہیر حضرت مولانا محمد عارف صاحب قبلہ دام ظلہ العالی بھی ساتھ رہیں۔ ساتھ ہی حضرت مولانا محمد اعظم صاحب قبلہ حشمتی موجود رہیں۔

اس موقع پر برکات مدینہ فاؤنڈیشن کے صدر مولانا محمد حفیظ الرحمٰن رحمانی قادری برکاتی نوری اور تحریک پیغام انسانیت کے بانی مولانا نظام احمد صاحب نے متاثرین کو تیس(30) عدد رضائی(لحاف) تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ دیگر سیکڑوں علمائے اہل سنت نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 250 سے زائد متاثرین کو دو دو کمبل اور راشن کٹ (خورد ونوش کی اشیاء) تقسیم کیا گیا۔ مزید یہ سلسلہ ان شاءاللہ کئی روز تک جاری رہے گا۔

تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف کی جانب سے مسجد کنزالایمان بہرائچ شریف میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم

بہرائچ شریف پہنچا تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ، فساد متاثرین اور ضرورت مندوں کو فراہم کی مالی امداد

حضرت معین میاں کی سرپرستی میں ممبئی سے آئے وفد نے ضلع بہرائچ کی ایس۔پی۔ ورندا شکلا و ایڈیشنل ایس۔پی۔ کشواہا سے کی ملاقات کی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز