تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

کانپور کے دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر مولانا امین الحق کو مبارک باد

📅 26-02-2021 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کان پور

<p>ہردوئی: 26 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار)
جمیعت علماء کے زیر اہتمام جاجمو کانپور میں دو روزہ تربیتی مذاکرے کے کامیاب انعقاد پر ہردوئی کے علماء نے جانشین مجاہد اسلام مولانا محمد امین الحق عبداللہ قاسمی کو مبارکباد پیش کی اور تأثرات کا اظہار کیا۔
ضلعی شاخ کے صدر مولانا عبدالجبار قاسمی ویاسر عبدالقیوم قاسمی نے مشترکہ طور پر مبارکبادی ودعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے والد گرامی حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نوراللہ مرقدہ کے نقش قدم کی اتباع اور حضرت کی سچی جانشینی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک مثالی ، بروقت اور حالات کے تناظر میں انتہائی کارآمد ، کامیاب تربیتی مذاکرے کا انعقاد کیا، باری تعالیٰ مولانا کو روز افزوں ترقیات سے ہمکنار فرمائے اور مزید عزم وحوصلہ عطاء فرماکر ملت اسلامیہ کا دانشمند قائد اور عظیم رہنما بنائے ، انہوں نے کہا مولانا سید محمود اسعد مدنی نے اوپن اسکول کا جو نظام مرتب کیا وہ ملت اسلامیہ کی نسل نو کے حق میں بہت مفید ثابت ہوگا، ضلعی عاملہ کے رکن مولانا محمد غفران بلگرامی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا دوروزہ تربیتی مذاکرے میں شرکت کا موقع ملا، حضرت مولانا اسامہ نوراللہ مرقدہ کی یاد تازہ ہوگئی ، مولانا امین الحق سلمہ نے بالکل اپنے والد ماجد کے طرز پر پروگرام کا انعقاد کیا ، تربیتی مذاکرے میں علمائے کرام کے ذریعے جو ہدایات دی گئیں سبھی علماء نصب العین بناکر ان پر عمل درآمد کریں تو ملت اسلامیہ کیلئے موجودہ حالات کا مقابلہ آسان ہوگا ، جمعیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاء اللہ قاسمی نے کہا اسطرح کے تربیتی ورکشاپ انتہائی مؤثر اور سود مند ہیں کیونکہ اس سے حالات کو صحیح سمجھکر ان کے مقابلے کی صلاحیت پیدا ھوتی ھے اور مخلصانہ خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہو تا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3640 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا

خانقاہ صمدیہ پھپھوند شریف کے شہزادے مفتی سید اطہر میاں کا انتقال

ساس کا ادب بھی ماں کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا محمد تحسین رضا قادری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز