ساس کا ادب بھی ماں کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا محمد تحسین رضا قادری

فاتحہ چہلم میں علمائے کرام کا خطاب

اناؤ: 10 اکتوبر
مغربی گنگا گھاٹ اناؤ میں فاتحہ چہلم کا انعقاد ہوا جہاں صدارت فرماتے ہوئے مولانا محمد تحسین رضا قادری رفاعی قاضی شہر مفتی اعظم گنگا گھاٹ اناؤ نے اپنے بیان میں کہا آج کل ہر گھر میں ساس بہو میں نااتفاقی کا دور دورہ چل رہا ہے، ضرورت ہے کہ ہمارے علماء و ائمہ حضرات کو زیادہ تر اصلاح معاشرہ پر جمعہ میں خطاب فرمایا کریں۔
مولانا قادری نے مزید کہا کہ "ساس کا ادب کرنا بہو بیٹوں پر از حد ضروری ہے۔ ساس کا مقام و مرتبہ بھی سگی ماں کی طرح کرنا لازم ہے کیونکہ رسول پاک کا ارشاد ہے کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے"۔

علاوہ ازیں مولانا غلام مصطفیٰ رضوی نے موت کی حقیقت پر گفتگو فرمائی۔
مولانا عبد الغفور ازہری نے نظامت انجام دی۔ تلاوت قران مولانا محمد صغیر الدین قادری نے فرمائی۔
منظوم خراج مولانا محمد نعیم اختر رضوی فیروز آبادی ، مولانا محمد مقیم رضا قادری، مولانا حافظ شعیب رضا، محمد ادیب رضا قادری وغیرہ نے پیش فرمائیں
صلوات و سلام کے بعد مولانا محمد تیسیرالدین عرف تحسین رضا قادری رفاعی خلیفۂ حضور شیخ الاسلام رئیس المحققین علامہ سید محمد مدنی میاں قبلہ نے دعا فرمائی۔

شرکاء میں حافظ محمد ذکاءاللہ ثنا ، حافظ محمد مصلح الدین چشتی ، محمد توصیف رضا قادری ، محمد شریف، محمد عرفان ، محمد حسن نواز محمد کامران محمد عثمان بقائی، محمد عمیم رضا محمد اریب رضا، محمد بابو محمد ارحان رضا، محمد ریاض احمد محمد حسین، محمد الفراز منصوری، محمد جمیل احمد سبحانی، محمد سلمان، محمد ایوب رجب علی بیگ، محمد اخلاق محمد شاہ رخ محمد سہیل وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

مراسلہ خلیل احمد عرف چاند بھائی

تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا

خانقاہ صمدیہ پھپھوند شریف کے شہزادے مفتی سید اطہر میاں کا انتقال

مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا کا ایک روزہ کانفرنس اختتام پزیر
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز