تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

خانوادۂ برکاتیہ کا عظیم سانحہ: سید برکات حیدر برکاتی کے انتقال پر ملک بھر میں رنج وغم کی لہر

📅 22-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
انتقال و تعزیت

علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری کا اظہار تعزیت

سہلاؤشریف /باڑمیر(پریس ریلیز)

خانوادۂ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے قابل فخر سپوت، نبیرۂ سرکار احسن العلماء اور ہونہار آفیسر سید برکات حیدر برکاتی (نائب تحصیلدار، گوالیار) کے اچانک انتقال پر دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے مہتمم وشیخ الحدیث نور العلماء پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری برکاتی مد ظلہ العالی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ اور خانوادۂ برکاتیہ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔

حضرت نے فرمایا:
"سید برکات حیدر برکاتی مرحوم کی شخصیت خاندانی وقار، علم و فضل، اور خدمت خلق کا عملی نمونہ تھی۔ ان کی محنت، اخلاق، اور ذہانت نے نہ صرف ان کے والدین و خاندان بلکہ ملت کے ہر فرد کو ان پر فخر کرنے کا موقع دیا۔ ان کی اچانک رحلت سے پوری قوم بالخصوص خانوادۂ برکاتیہ کے مریدین و محبین گہرے صدمے میں ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا:
"ابھی چند برس قبل خانوادۂ برکاتیہ کو حضرت سید افضل میاں برکاتی کے وصال کا صدمہ جھیلنا پڑا تھا، اور اب ان کے اکلوتے فرزند کی رحلت نے اس غم کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ سید برکات حیدر مرحوم کا دین و ملت کے لیے عزم اور عملی کامیابیاں ملت کے لیے ہمیشہ ایک مثال رہیں گی۔"

اس موقع پر نور العلماء حضرت علامہ سید نوراللہ شاہ بخاری نے دعا کی:
"اے اللہ! سید برکات حیدر برکاتی کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند کر اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ خانوادۂ برکاتیہ بشمول حضور امین ملت، حضور شرف ملت وحضور رفیق ملت وأمان اہلسنت مدظلہم، والدہ مکرمہ، ہمشیرہ محترمہ، اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرما۔"

دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر،راجستھان کے جملہ اساتذہ وارکان نے بھی خانوادۂ برکاتیہ کے اس غم میں شرکت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا -

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1012 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ضلع کے مدارس میں سید برکات حیدر میاں قادری علیہ الرحمہ کے وصال پر تعزیتی نشست

حضرت سید برکات حیدر برکاتی میاں صاحب کا انتقال، علماے کرام نے پیش کی تعزیت

خانوادہ برکاتیہ مارہرہ کے شہزادے کا انتقال، ایصال ثواب کی محفل منعقد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز