بہرائچ فساد متاثرین کی امداد کو ممکن بنانے کی غرض سے علماء کرام وائمہ مساجد و اساتذۂ مدارس کی اہم میٹنگ
<p>نیتی آیوگ کی رپورٹ کےمطابق اتر پردیش کا سب سے غریب ضلع بہرائچ شریف اس وقت بھگوا دھاری حکومت کی شہ پر آگ سے جھلس رہا ہے چاروں طرف مسلمانوں کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے ان کی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا یہ نہ صرف مسلمانان بہرائچ بلکہ ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے افسوس ناک ہے ستم بالائے ستم بےقصور مسلمانوں کا انکاؤنٹر پھرگھروں پر بلڈوزر سب انتظامیہ منظم پلاننگ کے تحت کررہی ہے اس سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے اور بہرائچ کے فساد متاثرین کی مدد کو ممکن بنانے کے لئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ورضا اکیڈمی وجمعیت علماء اہلسنت ممبئی کی جانب سے مشترکہ طور پر بتاریخ 22اکتوبر 2024صبح 11بجے ہانڈی والی مسجد سیفی جبلی اسٹریٹ ممبئی 3 میں اہم ترین میٹنگ رکھی گئی ہے جس میں ذمہ دران شہرعلماءومشائخ کی شرکت یقینی ہے،آپ علماء کرام وائمہ مساجد واساتذہ مدارس وہمدردان قوم و ملت سے اپیل ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لاکر اپنی آرا سے نوازیں اور اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے ٹھوس اور جامع لائحہ عمل تیار کریں۔
(منجانب)
آل انڈیا سنی جمعیۃالعلماء
،رضااکیڈمی، جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی
(اپیل گزار)
صاحبزادہ و جانشین شیر ملت
مولانا اعجاز احمد کشمیری
خطیب و امام ہانڈی والی مسجد ممبئی 3</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف کی جانب سے مسجد کنزالایمان بہرائچ شریف میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم

بہرائچ شریف میں فساد متاثرین کے درمیان راحت رسانی کے سامان تقسیم

بہرائچ شریف پہنچا تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ، فساد متاثرین اور ضرورت مندوں کو فراہم کی مالی امداد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز