تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

📅 06-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بریلی

<p>مزار اعلیٰ حضرت پر فاتحہ خوانی و چادر پوشی کے ساتھ 1499سے 1500سالہ جشن میلاد النبی تک روزآنہ لنگر رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تقسیم کا اعلان</p>
<p>بریلی شریف
ماہ ربیع الاوّل کی آمد آمد پر ہر طرف خوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے مختلف انداز میں جشن میلاد رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی پاکیزہ محافل کا انعقاد ہو رہا ہے
1499سالہ جشن ولادت باسعادت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ کا خوبصورت استقبال بریلی شریف میں دیکھنے کو ملا جہاں رضا اکیڈمی کی جانب سے پرچم رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو لہرا کر ماہ مبیں کا استقبال کیا گیا ساتھ ہی جلوس نکال کر آستانہ امام اہلسنت فاضل بریلوی حضرت امام احمد رضا خان قادری قدس سرہ واحاطہ نور میں آرام فرما بزرگان دین کی بارگاہوں میں فاتحہ خوانی کی گئی اور اس ماہ خیر وبرکت کے طفیل عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
اس موقع پر بریلی شریف میں نواسہ مفتی اعظم ہند تاج ملت حضرت منان رضا خان صاحب قادری منانی میاں،نبیرہ مفتی اعظم حضرت سراج رضا خان صاحب بنفس نفیس موجود تھے
رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ ماہ ربیع النور خیر و برکت والا مہینہ ہے جس کی بارہ تاریخ کو آقائے کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی
بلاشبہ نعمات الٰہیہ میں سب سے بڑی نعمت سید الانبیاء صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بعثت ہے جن کے تشریف لاتے ہی عدل و انصاف کا بول بالا ہوا
عجمی و عربی کا فرق ختم ہوا
اسی لئے محسن انسانیت رحمت عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد پر پوری دنیا خوشی و مسرت کے ترانے گنگناتی ہے
حضرت نوری صاحب نے مزید کہا کہ 1499سالہ جشن ولادت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا استقبال شہر محبت بریلی شریف میں کرنا خود ہی ایک سعادت کی بات ہے اس لیے علماء ومشائخ کی جھرمٹ میں ایک بڑے جلوس کی شکل میں
حاضری دی گئی تاکہ دنیا بھر کے مسلمان یہ جان لیں کہ اس سال 1499کے بعد 2025میں ایک تاریخ رقم ہورہی ہے کہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کو 1500سو سال ہو جائیں گے
اب ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ ہم اس سال کو ہی اتنے دھوم دھام سے شرع کے مطابق جلوس محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو نکال دیں تاکہ اس کی دھمک عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو 2025 میں 1500سالہ جشن تک محسوس ہو۔</p>
<p>اس موقع پر شارح بخاری حضرت علامہ محمد عاقل مصباحی صاحب پرنسپل دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف نے کہا کہ آستانہ عالیہ دربار رضا پر عاشقان مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے وجدانی کیفیت میں ہوکر ماہ ربیع الاول کا استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں بارگاہ امام میں حاضری دی۔
جلوس استقبال ماہ ربیع النور میں حضرت مفتی قاضی شہید عالم جامعہ نوریہ رضویہ ، مفتی افروز صاحب منظر اسلام، مفتی ایوب صاحب منظر اسلام، مولانا سید شاکر علی منظر اسلام، مفتی اختر صاحب منظر اسلام، مفتی انوار الحق منظر اسلام، مفتی محمود، مولانا عزیز الرحمن جامعہ نوریہ رضویہ، مولانا صغیر اختر جامعہ نوریہ رضویہ، مولانا افضال صاحب دارالعلوم مظہر اسلام وغیرہ موجود رہیں۔</p>
<p>رپورٹ: محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 966 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بریلی شریف میں گستاخ نرسمھا نند کے خلاف علمائے اہلسنت کی ھنگامی میٹنگ

12 ستمبر کو منایا جائے گا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کا عرس، 10 سے ہوگی شروعات

پرچم رسالتﷺ گھر گھر تک لہرا کر ناموس رسالت کے لیے بیداری لانے کا عزم: الحاج محمد سعید نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز