تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

عشق رسالت کے سچے ترجمان تھے امام احمد رضا۔ انیس الرحمن چشتی

📅 01-09-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
متفرقات

<p>١٠٦ویں عرس کے موقع سے ضلع کے مدارس و مساجد میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا عرس اعلیٰ حضرت</p>
<p>موتی ہاری</p>
<p>اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی ذات با برکات میں بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ایک جانب علم و عمل، فضل و کمال، عشق و الفت، شریعت و طریقت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ تو دوسری جانب درجنوں علوم و فنون کے ماہر بھی ہیں۔ مذکورہ باتیں مدرسہ وکیلیہ امینیہ شمس العلوم کیسریا میں منعقدہ تقریب عرس اعلیٰ حضرت سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ ہٰذا کے سربراہ اعلیٰ مولانا انیس الرحمن چشتی نے کہی اور مزید بتایا کہ امام احمد رضا خان قادری کو علم کیمیا، علم نجوم ، علم فلکیات، علم توقیت، علم ریاضی، علم طب، علم الجبر سمیت کئی علوم و فنون پر دسترس حاصل تھی۔ آریہ بھٹ، نیوٹن جیسے سائنسدانوں کے حرکت زمین کے نظریات کی سخت تردید آیات قرآنی کے ذریعے کی اور مکمل کتاب تحریر فرمائی جو آپ کے تبحر علمی کی غماز ہے۔ آپ نے یہ نظریہ دیا کہ آپ شریعت و طریقت کا علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب بھی توجہ دیں۔ لیکن اہل مدارس نے عصری علوم و فنون کو عنقاء سمجھ کر اس سے ہمیشہ دوری اختیار کی جو ہمارے لیے ایک افسوسناک پہلو ہے۔ بہر کیف پیغام اعلیٰ حضرت کو عام کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
مسجد نبیل ملت بجدھری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نعمان احمد حیدری نے کہا کہ سرکار اعلی حضرت نے ہم مسلمانو کے ایمان و عقیدت کی حفاظت اس دور میں کس طرح کی جب چند سکوں کو دے کر بھولے بھالے مسلمانوں کو شریعت وطریقت کا گستاخ بنایا جارہا تھا نیز اپنے پیارے رسول سرور کونین جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس و اطہر و انور میں گستاخی کے لیے باور کرایا جارہا تھا۔ ایسے پر آشوب دور میں بریلی شریف کے تاجدار علم و حکمت نے اپنے تحریر و تقریر سے مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کی اور ایک ہزار سے زائد کتب و رسالے تحریر فرما کر ہمارے عقائد و نظریات کو مضبوط و محفوظ کیا۔
جامع مسجد قصبہ بھوپت پور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مخدوم علی احمد رضوی نے کہا کہ اعلیٰ حضرت نے ہمارے سینوں میں روشن شمع عشق رسالت کو مزید توانائی عطا فرمائی۔ آپ نے قرآن پاک کا اردو ترجمہ کرکے ہم بھارت کے مسلمانوں پر بہت بڑا احسان کیا۔
مولانا مقصود عالم خان نوری نے کہا کہ امام احمد رضا کے تعلیمی مشن کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مولانا اختر علی ناز قادری نے کہا کہ امام احمد رضا محدث بریلوی کی حیات و خدمات کا گہرا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے تقریباً بارہ سو کتابیں تصنیف فرمائیں۔ جس طریقے سے حوالہ جات آپ نے پیش کیے وہ خود منفرد المثال ہے۔
مداح خیر الانام قاری سراج الدین سراجی نے نعت و منقبت کے گلدستے پیش کیے۔
واضح رہے کہ چکیا، کلیان پور، موتی ہاری، مدھوبن، پکڑی دیال وغیرہ میں بھی تقریب عرس اعلیٰ حضرت کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع سے مولانا محمود عالم، مولانا نور محمد حیدری، ماسٹر نصیر الدین حیدری, محمد سہیم حیدری، خورشید عالم حیدری، مصلح الدین حیدری، علاء الدین حیدری، ماسٹر شریف عالم، ماسٹر ھدی صاحب، مولانا طیب علی، مولانا مطیع الرحمن رضوی، الحاج محمد حبیب، ممتاز عالم، محمد افضل، اور دیگر بہت سارے افراد موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 885 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ الاصلاح اکیڈمی میں چھ روزہ سمر کیمپ شروع

الاصلاح اکیڈمی و ایم اے اکیڈمی میں 21 مئی سے 01 جون تک سمر کلاسز

اسلام نے اپنے ملک سے محبت و وفاداری کرنا سکھایا ہے : مفتیہ غازیہ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز