تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب سڑک حادثے میں زخمی

📅 24-08-2023 👁 1 قارئین 💬 21 تبصرے 🔁 0 شیئر
مئو

<p>عالم اسلام کی معروف شخصیت محدث کبیر حضرت علامہ و مولانا ضیاءالمصطفی صاحب قبلہ کا ایک سفر کے دوران ایکسڈنٹ ہوگیا ہے۔hoon (ان کے شہزادے مفتی جمال مصطفی صاحب ) کے ذریعے خبر ملی ہے کہ اللہ کے کرم سے کچھ زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے صرف کندھے میں چوٹ آئی اور کندھے میں درد ہے۔ تقریبا ایک دو ہفتہ پہلے حضرت درس بخاری دے کر جارہے تھے تو گاڑی سے گرگئے تھے تو کندھے میں چوٹ آگئی تھی اور درد بھی تھا ۔ وہی درد اور زیادہ ہوگیا ہے۔</p>
<p>خبروں کے مطابق علامہ موصوف شہرہبلی سے بزریعہ کار گوا کے اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لے جا رہے تھے شہر گوا سے تقریباً پندرہ کلومیٹر پہلے کار کا چکہ پھٹنے کے سبب کارڈی وائڈر سے ٹکرا گئی ہے۔</p>
<p>سوشل میڈیا پر یہ جانکاری جناب محمد عسجد رضا قادری نے دی انھوں دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا سبھی حضرات حضور محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کی صحت یابی کے لیے دعاے خیر فرمائیں۔</p>
<p>اللہ تبارک و تعالی حضرت کو شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ان کی عمر میں برکتیں نازل فرمائے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (21)

عارف رضا 25 Aug 2023

🕌 رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے 24 اگست بروز جمعرات سوشل میڈیا پر خبر دی تھی کہ عالم اسلام کی عبقری شخصیت نائب قاضی القضاۃ فی الہند حضور محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری دامت برکاتہم القدسیہ کا ہُبلی سے گوا جاتے ہوئے اکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس میں آپ کو چوٹیں آئی ہیں۔

اس سلسلے میں سعید نوری صاحب نے عوام اہلسنت سے دعائے شفا کی اپیل بھی کی تھی۔

الحمدللہ! اب مصدقہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ حضرت بخیر و عافیت ہیں،ایکسیڈنٹ تو ہوا تھا مگر زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے اور اہم بات یہ کہ آج 25 اگست بروز جمعہ حضرت ممبئی تشریف لا چکے ہیں اور نماز جمعہ کی امامت برکاتی مسجد، کیلاش اپارٹمنٹ، ممبئی سینٹرل میں فرمائیں گے۔

ان شاءاللہ تعالی بانی رضا اکیڈمی بھی وہیں نماز ادا کریں گے اور حضرت کی بارگاہ میں ملاقات کا شرف حاصل کرکے خیریت دریافت کریں گے۔

تمام احباب و رفقاء اور عوام اہلسنت سے گزارش ہے کہ ممبئی سنٹرل میں، ناگپاڑہ کے قریب برکاتی مسجد میں پہنچ کر عالم اسلام کی عبقری شخصیت کے پیچھے نماز جمعہ ادا کرنے کا شرف ضرور حاصل کریں۔

خیال رہے کہ نماز جمعہ کی جماعت کا وقت 1:30 رکھا گیا ہے، لہٰذا وقت پر پہنچنے کی کوشش کریں اور اس پیغام کو جلد عام کردیں

آصف برکاتی 25 Aug 2023

مولی تعالیٰ اپنے پیاروں کے صدقے شفاے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

محمد ناصر رضا 25 Aug 2023

اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے میں شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے درازی عمر عطا فرمائے آمین

محمد شعیب رضا نظامی فیضی 25 Aug 2023

اللہ رب العزت اپنے پیارے محبوب صاحب لولاکﷺ کے وسیلے سے علامہ صاحب کو صحت و عافیت عطا فرمائے اور آپ کے سایے کو اہل سنت والجماعت پر تا دیر قائم و دائم فرمائے۔ آمین

محمد شاہنواز ا مجدی 25 Aug 2023

دعا برائے صحت و عافیت......!
آج بروز جمعرات حضور محدث کبیر مدظلہ العالی کو سفر کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں حضور والا کو چوٹ وغیرہ بھی آئی ہیں
لہٰذا تمام لوگوں سے دعا کی گزارش ہے
دعا کریں کہ اللہ رب العزت حضور محدث کبیر کو شفائے کلی عطا فرمائے اور صحت و تندرستی والی زندگی دے
ان کا سایہ ہم غربائے اہلسنت پر تادیر قائم فرمائے اور حاسدین کے حسد، شرپسندوں کی شرپسندی سے محفوظ فرمائے۔ آمین ثم آمین

طالب دعا : محمد شاہ نواز امجدی

غلام رسول بلیاوی 25 Aug 2023

حضور محدث کبیر حضرت علامہ ضیاء المصطفی قادری صاحب قبلہ شہرہبلی سے بزریعہ کار گوا کے اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لے جا رہے تھے شہر گوا سے تقریباً پندرہ کلومیٹر پہلے کار کا چکہ پھٹنے کے سبب کارڈی وائڈر سے ٹکرا گئی ہے، اسکی اطلاع ملتے ہی حضرت کے ہمراہ آپ کے صاحبزادے حضرت مولانا ابو یوسف صاحب سے رابطہ کرتا رہافون نہ اٹھنے کی وجہ سے مجھےکافی تشویش ہورہی تھی لیکن حضرت مولانا جمال مصطفیٰ صاحب امجدی گھوسی سے تفصیلی معلومات حاصل ہو گئی ہے تب مجھے اطمینان حاصل ہوا۔ حضرت محدث کبیر صحیح سلامت اورمحفوظ ہیں-جملہ احباب اہلسنت خاص طور سے ائمہ حضرات سے اپیل ہے کہ مساجد میں حضور محدث کبیر صاحب کی درازئی عمر اور صحت یابی کی دعاکریں -
غلام رسول بلیاوی
خادم
مرکزی ادارہ شرعیہ

Er. Seraj bin Haji Ali 25 Aug 2023

Ya Allah Salamat rakh hmare Nayab Alim e deen ko 🌹 sadke Pyare Aqa sallualaihewasallam k

رضا نوری 25 Aug 2023

یہ خبر پڑھ کر ایک وقت کے لیے ایک لمحے کے لیے ایسا لگا کہ جان ہی نکل گئی ہو۔۔۔ مگر بعد مفتی شاہد رضا نے تسلی دے دی۔اللہ تبارک و تعالی حضرت کو عمر طویل عطا فرمائے۔

رضا نوری 25 Aug 2023

الحمدللہ رب العالمین
اللہ تعالیٰ حضور محدث کبیر کواپنےحفظ وامان میں رکھے اور عمر خضر عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

نوری 25 Aug 2023

اللہ کریم عزوجل حضرت کو درازئ عمر بالخیر عطا فرمائے آمین

Suhail Khan 25 Aug 2023

Allahu Akbar.
Ya Allah Azzawajal. Pyare Aaqa ka sadqa.
Hazrat ko jald se jald khub achchi sehat ata farma.
Hazrat ko khub lambi zindagi ata farma.
Ameen. Ameen. Ameen 🤲

Sayed Husain Ahmad 25 Aug 2023

Abhi kuch Der Pahle Huzoor Muhddis-E-Kabir Allama Ziyaulmustafa Sahab Qibla ka Accident Ho Gaya Hai
Aap Sab Hazrat Ke Haq Me Dua Farmayen 🤲

رضا اکیڈمی 25 Aug 2023

عالم اسلام کی عبقری شخصیت محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ کیلئے رضا اکیڈمی نے دعا ءشفا و صحت یابی کی اپیل کی،

حضرت محدث کبیر صاحب علم حدیث میں یکتائے زمانہ ہیں اللّٰہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے
الحاج محمد سعید نوری
پریس ریلیز ممبئی
عالم اسلام کی عبقری شخصیت و مشہور زمانہ محدت شہزادۂ حضور صدر الشریعہ حضرت علامہ مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ صدر الشریعہ گھوسی ضلع مئو یوپی انڈیا
کا ہبلی سے گوا آتے ہوئے دوران سفر اکسیڈنٹ ہوگیا جس میں آپ کو چوٹیں آ ئی ہیں
جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی تو آپ کے عقیدت مند وں بالخصوص دنیا بھر میں پھیلے ہوئے شاگردوں میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی
اس موقع پر رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب نے بروقت احباب سے رابطہ قائم کیا تو یہ معلوم ہوا کہ آپ کرناٹک کے تبلیغی دورے پر تھے وہاں سے بذریعہ کار گوا جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس میں آپ کو چوٹیں آئی ہیں
حضرت نوری صاحب نے احباب و رفقاء بالخصوص ائمہ مساجد واساتذہ مدارس ساتھ میں آج جمعۃ المبارکہ میں خصوصی طور پر دعائے شفا کرنے کی اپیل کی ہے
فقط
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی

محمد شریف الحق ارشدی 25 Aug 2023

اللہ عزوجل اپنے حبیب دونوں عالم کے طبیب حضور رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقہ وطفیل حضور محدثِ کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب قبلہ زید مجدہ کو صحت وتندرستی عطا فرماکر عمر خضر کی دولتوں وبرکتوں سے مالا مال فرماے
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

عاشق حضور محدث کبیر 25 Aug 2023

اے اللہ میرے پیر و مرشد حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی صاحب کو جلد سے جلد شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرما اور ان کو عمر دراز بالخیر صحت جسمانی روحانی تندرستی عطا کر اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھ اے اللہ میرے پیر و مرشد کو عمر دراز عطا کر امین امین ثم امین💖

محمد آصف رضا جلالی، پاک 25 Aug 2023

حافظ احادیث کثیرہ حضور سرکار محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ اطال اللہ عمرہ کی صحت یابی کیلئے مسجد اہلسنت نصیر احمد بعد نماز جمعہ قرآن خوانی و درود خوانی ہوگی تمام احباب اہلسنت خصوصی طور پر شرکت فرمائیں


اللہ پاک حضور کے فیوض و برکات سے عوام اہلسنت کو مالامال فرمائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ

محمد آصف رضا جلالی

محمد ماہر حسین 25 Aug 2023

اللہ رب العزت اپنے محبوب مکرم کے صدقے شفا۶ عاجلہ کلیہ عطا۶ فرماۓ

غلام سرور عالم 25 Aug 2023

اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے میں حضرت کو عمر خضر عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہم سب پر تا دیر قائم و دائم اور مزید انسے دین کی خدمت کا موقع عطا فرمائے۔۔آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین الکریم صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم

محمد رمضان امجدی 25 Aug 2023

اللہ رب تبارک و تعالیٰ اپنے پیارے حبیب ﷺ کے صدقے طفیل شفائے کاملہ دائمہ عاجدلہ عطا فرمائے آمین

وسیم اختر عزیزی 25 Aug 2023

اللہ رب العزت بیمار کربلا کے صدقے میں جلد از جلد شفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین ثم آمین

عالم اسلام کی عبقری شخصیت محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفیٰ قادری صاحب قبلہ کے لئے رضا اکیڈمی نے دعاے صح 24 Aug 2023

[&#8230;] محدث کبیر علامہ ضیاءالمصطفیٰ صاحب سڑک حادثے میں زخمی [&#8230;]

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1023 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عبادت گاہ تحفظ قانون کو عملی جامہ پہنایا جائے

گھوسی میں جوش و خروش سے نکالا گیا جلوس غوثیہ

جامعہ امجدیہ کے تعلق سے صحیح رپورٹ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز