تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

تحریک اصلاح معاشرہ کے ہیڈ آفس پر عرس شعیب الاولیاء کی تقریبات کا اہتمام

📅 10-08-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>آج بتاریخ 10 اگست بروز جمعرات تحریک اصلاح معاشرہ کے ہیڈ آفس موضع کمہریا میں عرس حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا صبح تحریک اصلاح معاشرہ کے اشتراک سے مدرسہ عربیہ نظام العلوم یار علویہ کمہریا کے طلبہ نے قرآن خوانی کا‌اہتمام کیا جس میں مدرسہ کے اساتذہ اور تحریک کے مبلغین کی خصوصی شرکت رہی۔ قرآن خوانی کے بعد ایک مختصر پروگرام بھی ہوا جس کا آغاز متعلم محمد شہزاد کی تلاوت قرآن سے ہوا بعدہ متعلم محمد شمیم نے منقبت پیش کی جب کہ نعت و منقبت مشہور و معروف ثنا خوان شاعر اسلام قاری غلام معین الدین معین فیضی (استاذ: مدرسہ ہذا) اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت حافظ و قاری مولانا صدام حسین فیضی صاحب (پرنسپل مدرسہ ہذا) نے عرس شیخ المشائخ سیدنا الشاہ حضور شعیب الاولیاء لقد رضی المولیٰ عنہ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی انھوں نے کہا کہ: حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ تقویٰ، طہارت، نیک نیتی اور اخلاق و کردار کی جس بلندی پر فائز تھے وہ بہت اہل کمال کو حاصل ہوتی ہے، انھوں نے براؤں شریف میں دار العلوم اہلسنت فیض الرسول قائم کیا اور اس کو عروج تک پہنچانے میں اپنا پسینہ نہیں خون جگر خرچ کیا ہے، آپ‌ نے اپنی پوری زندگی فیض الرسول کی تعمیر و ترقی کے لیے وقف کر دی، ان کا مقام بھی بہت اونچا تھا اور کردار بھی بہت عظیم تھا، ان سے ملاقات کرنے والے، ان سے اکتساب فیض کرنے والے آج بھی ان کی بے مثال سادگی اور خلوص کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ پھر مولانا موصوف ہی کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر جناب ماسٹر محمد وصی اختر، حافظ محمد دلشاد، حافظ محمد نعیم، حافظ محمد اکرم، حافظ محمد ہدایت اللہ، حافظ محب اللہ، محمد عسجد، محمد سمیر، محمد اعظم، محمد شعیب، محمد شہیر، محمد ارشد، محمد نوشاد، محمد سلیم، اور خود راقم الحروف غلام محمد صدیقی فیضی اس کے علاوہ مدرسہ کے طلبہ و موضع کمہریا کے عاشقان حضور شعیب الاولیاء بھی اس تقریب میں شریک‌ سعادت رہے۔</p>
<p>غلام محمد صدیقی فیضی ارشدی
خادم: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1069 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز