تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

📅 02-06-2025 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>سدھارتھ نگر: کل رات مرکزی درسگاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، پوسٹ اسکا بازار ضلع سدھارتھ نگر کے سلور جبلی پیام حق کانفرنس و جلسہ دستار بندی کے موقع پر ملک و ملت کے مشاہیر علما و مشائخ کی موجودگی میں جواں سال مصنف و ادیب حضرت مولانا مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو ان کی مختلف الجہات بالخصوص تصنیفی خدمات کے اعتراف میں امام احمد رضا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مولانا موصوف دو درجن سجے زائد کتابوں کے مصنف و مؤلف ہیں اور ایک تجربہ کار ادیب و صحافی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ قصبہ گولا بازار ضلع گورکھ پور کے قاضی شہر بھی ہیں۔خیال رہے کہ امام احمد رضا ایوارڈ کی بیس سالہ تاریخ میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے موصوف سب سے کم عمر(28) ہیں۔
اسی جلسہ میں موصوف کی کتاب "علامہ صاحب علی چترویدی؛ حیات و خدمات" کا اجرا بھی عمل میں آیا جسے موصوف نے استاذ گرامی حضرت مولانا صاحب علی چترویدی صاحب قبلہ کے دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں 25 سالہ خدمات کی تکمیل کرنے کے بعد آپ کے حیات و خدمات پر لکھی ہے۔
علاوہ ازیں ملک و ملت کے دیگر سات نامور علما و مشائخ؛ ماہر علوم و فنون حضرت علامہ محمد اسماعیل ہاشمی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف، ادیب شہیر حضرت علامہ مبارک حسین مصباحی صاحب قبلہ ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ مبارک پور، ماہر درسیات حضرت علامہ الحاج عبدالرب نعیمی صاحب قبلہ سابق صدرالمدرسین جامعہ مظفرالعلوم سرسیا سدھارتھ نگر، شہزادہ مفکر ملت حضرت علامہ مفتی مختارالحسن صاحب قبلہ بغدادی شیخ الحدیث دارالعلوم نورالحق چرہ محمد پور فیض آباد ایودھیا، ممتازالفقہاء حضرت علامہ مفتی ابوالحسن صاحب قبلہ نوری صدر مفتی جامعہ امجدیہ گھوسی مئو، ادیب باکمال حضرت علامہ مولانا جمال احمد اشرفی فیضی بانی دارالعلوم مخدوم سمناں شل پھاٹا ممبرا مہاراشٹرا ، پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید سہیل احمد مصباحی خانقاہ اسحاقیہ بلسڑھ شریف نوگڑ سدھارتھ نگر کی بارگاہ میں بھی امام احمد رضا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مذکورہ اطلاعات دارالعلوم کے استاذ حافظ شاہ عالم رضوی نے پریس ریلیز کرکے دی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1115 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

خانقاہ یارعلویہ براؤں شریف میں عرس لطیفی و سالانہ فاتحہ مخدمہ اہلسنت آج

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز