تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

علامہ بدرالقادری مصباحی کا دوسرا سالانہ عرس و جلسہ دستار بندی 17 و 18 کو

📅 01-08-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مئو

<p>سرزمینِ مدینۃ العلماء گھوسی کا ایک ممتاز دینی ادارہ مدرسہ رضویہ بدر العلوم جو انفرادی حیثیت کا حامل ہے جہاں مختلف شعبوں میں دینی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام و انصرام ہے یوں تو مدینۃ العلماء گھوسی میں جتنے بھی مدارس عربیہ ہیں سب کی اپنی اپنی امتیازی شان ہے اور خدمتِ دین کے حوالے سے بڑی خدمات اور کارنامے ہیں جن کا اعتراف نہ کرنا حقائق سے چشم پوشی ہوگی مگر مدرسہ رضویہ بدر العلوم اپنے پسماندہ اور پچھڑے محل وقوع کے باوجود نہایت ہی کم عرصے میں بفضلہ تعالیٰ ایسی قابلِ فخر خدمات انجام دے چکا ہے جو اسے ماضی قریب میں قائم ہونے والے دیگر مدارس کی بنسبت ممتاز و نمایاں کرتی ہے، اس درسگاہ علم نے مختصر وقت میں بہت سارے تشنگانِ علم کو آسودہ اور سیراب کیا درس نظامی کے ساتھ ساتھ اس ادارے میں شعبہ حفظ و قرأت کی ایک بہترین تعلیم و تربیت کا معقول انتظام ہے، اس ادارے کے مہتم اعلیٰ مبلغ اسلام، امیر القلم، سیاح یورپ و ایشیا، خلیفہِ حضور مفتی اعظم ہند ،حضرت علامہ بدرالقادری مصباحی علیہ الرحمۃ والرضوان جنہوں نے اپنے مساعی جمیلہ سے اس عظیم ادارے کی بنیاد رکھ کر قوم و ملت پر ایک بڑا احسان فرمایا، آپ کی شخصیت کی علمی حیثیت کا ہر کوئی معترف ہے آپ بیک وقت ایک محدث، مفسر، مفکر، مصنف، شاعر اور بہترین معلم و مربی کے ساتھ ساتھ دین و سنیت کا درد رکھنے والے ایک بہت عظیم مبلغ اور داعی ہیں، آپ کی خدمات کا دائرہ صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں بلکہ یورپ کے ممالک میں بھی آپ نے اپنی پوری جانفشانی کے ساتھ لوگوں کے ایمان و عقیدے کی حفاظت فرمائی، بتاریخ 17 اور 18 اگست مدرسہ رضویہ بدر العلوم کے وسیع صحن میں آپ کے عرس کی تقریب منعقد ہوگی جس میں جامعہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کو دستار و سند سے نوازا جائے گا، لہٰذا آپ حضرات سے مودبانہ گزارش ہیکہ عرس کی جملہ تقریبات میں شریک ہو کر فیضانِ حضور بدر ملت سے خود کو مستفیض و مستنیر فرمائیں</p>
<p>طالب دعا
نور محمد شاداب فیضی اویسی
خادم التدریس ۔۔۔ مدرسہ رضویہ بدر العلوم قصبہ خاص گھوسی</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1120 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عبادت گاہ تحفظ قانون کو عملی جامہ پہنایا جائے

گھوسی میں جوش و خروش سے نکالا گیا جلوس غوثیہ

جامعہ امجدیہ کے تعلق سے صحیح رپورٹ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز