تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

الحاج محمد سعید نوری کی ایماء پر الہ آباد میں ضرورت مندوں کے درمیان گرم کپڑا تقسیم کیا گیا

📅 23-01-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
پریاگ راج

<p>رضا اکیڈمی قوم و ملت کی امانت ہے۔ مولانا نظام احمد مصباحی</p>
<p>رپورٹ۔ظفرالدین رضوی ممبئی
الہ آباد۔22/جنوری 2023 رضااکیڈمی کے بینر تلے بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام بلال مسجد سردار نگر دہیاواں بازار الہ آباد یوپی میں غرباء ومساکین کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا اس موقع پر قرب و جوار کے علمائے اہلسنت ودانشوران اور علاقے کے بااثر شخصیات نے شرکت کی یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مولانا نظام احمد خان قادری مصباحی نے اپنے رفقاء ہمدرد قوم وملت عالی جناب تواب حسین انصاری و عالی جناب سرفراز حسین انصاری امتیاز حسین انصاری محمد وسیم انصاری محمد جاوید ومحمد سفیان انصاری وغیرہ کی محبت بھری جھاؤں میں کمبل اور مدرسے کے بچوں کے درمیان سوئٹر وغیرہ تقسیم کی تھی آج بھی ان حضرات کی موجودگی میں کمبل وغیرہ تقسیم کیا گیا اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے مفکرملت مولانا نظام احمد قادری مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت وضلع صدر رضا اکیڈمی مہراج گنج نے کہا کہ ہم مسلمانوں پر لازم ہے کہ رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے دست و بازو بنیں اور رضااکیڈمی کی دینی وملی و ملکی،رفاہی،فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی ہر آواز پر لبیک کہتے رہیں مصباحی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں خدمت خلق اورخدمت دین پر دھیان دینے کے ضرورت ہے تاکہ قوم وملت کی خدمت ہوتی رہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممبئی سے رضااکیڈمی کے اہم رکن مولانا محمد عباس رضوی اور مولانا ظفرالدین رضوی ہماری ہر موڑ پر رہنمائی کرتے رہتے ہیں ہم ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں مولانا نظام احمد مصباحی نے اپنی باتوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قائد ملت الحاج محمد سعید نوری ہمہ وقت قوم وملت کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ان کی خدمات حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آخر میں مصباحی صاحب نے کہا کہ ہم اپنے جملہ اعوان و انصار کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہماری کاموں کی ستائش اور حوصلہ افزائی کی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 982 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مدرسہ غوثیہ زینت العلوم میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

مدرسہ غوثیہ زینت العلوم دہیاواں بازار پریاگ راج میں میں کی گئی شجر کاری

انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پریاگ راج ضلع یونٹ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز