تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

خانقاہ اسحاقیہ میں عرس سے متعلق منعقد ہوئی ایک اہم نشست

📅 07-12-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>کل بعد نماز ظہر خانقاہ اسحاقیہ بلسڑھ شریف، نوگڈھ سدھارتھ نگر میں عارف باللہ حضرت الشاہ سید اسحاق علی تیغی رحمة اللہ علیہ کے 35 ویں عرس سے متعلق ایک اہم نشست کا انعقاد صاحب سجادہ حضرت علامہ و مولانا سید سہیل صاحب قبلہ مدظلہ العالی کی سرپرستی میں ہوا۔ خیال رہے کہ حضرت کا عرس امسال 17، 18 جمادی الاولیٰ 1444 ہجری مطابق 12، 13 دسمبر 2022 بروز دوشنبہ و منگل منعقد ہوگا۔
میٹنگ میں نبیرہ اسحاق ملت حضرت سید مشتاق علی صاحب قبلہ مدظلہ العالی، خلیفہ اسحاق ملت حضرت علامہ قاری محمد شبیر صاحب(ارجی) مشہور خطیب و ادیب حضرت علامہ صاحب علی چترویدی، شاعر اہل سنت حضرت قاری ضیاءالمصطفی ضیاؔ فیضی اور حضرت مولانا جمال احمد فیضی نے خصوصی شرکت کی۔ نشست میں عرس کے انتظام و انصرام سے متلعق کئی امور پر مشورے ہوئے اور انھیں فوری طور پر قلم بند بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی علماے کرام نے یہ بات بھی رکھی کہ صاحب عرس اللہ کے ایک برگزیدہ ولی اور مسلک اعلیٰ حضرت کے سچے علمبردار تھے، ہمیشہ اپنے مریدین کو مسلک اعلیٰ حضرت پر کاربند رہنے کی تلقین کرتے باوجودیکہ ابھی تک بہت سارے افراد ان سے ناواقف ہیں جبکہ حضرت کے وصال کو 35 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، لہذا ان پر کوئی قلمی کام ہونا ضروری ہے۔ جس پر یہ طئے پایا کہ جلد ہی حضرت اسحاق ملت کی حیات و خدمات کو صفحہ قرطاس کے حوالے کردیا جائے تاکہ عوام و خواص حضرت والا کی ذات سے متعارف ہوسکے۔
اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا امسال عرس پاک میں ضلع سدھارتھ نگر و مہراج گنج کے تمام مکاتب و مدارس کے علماے کرام کو خصوصی دعوت دے کر ان کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 962 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز