تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

سدھارتھ نگر: موضع کیوٹنوا بانسی میں تحریک اصلاح معاشرہ کی خصوصی میٹنگ کا انعقاد

📅 29-07-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی سدھارتھ نگر کی جانب سے تحریک کی برانچ آفس موضع کیوٹنوا بانسی سدھارتھ نگر میں عوام کے ایمان و عقیدے کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ رکھی گئی، جس میں قرب و جوار کے درجنوں علما نے شرکت کی ۔محفل کا آغاز مولانا محمد وسیم فیضی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ نعت و منقبت معروف ثنا خواں مولانا محمد حسین تنویری اور قاری معین الدین فیضی نے پیش کی۔مولانا محمد مستقیم کامل نظامی (استاذ انجمن اسلامیہ سیرت النبی قصبہ بانسی) نے ایمان و عقائد کے حوالے  سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ دور میں اپنے ایمان و عقائد کو مضبوط کرنے ،معاشرہ میں موجود برائیوں سے بچنے اور عوام کو بھی بچانے کی ضرورت ہے اور اس کا فریضہ اللہ تعالی نے ہم علمائے کرام کو عطا فرمایا ہے، لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس فریضہ کو صحیح ڈھنگ سے ادا کریں اور عوام کی بے لوث خدمت کریں۔ </p>
<p>اس کے بعد حضرت علامہ ریحان رضا (مہتمم دارالعلوم غوثیہ نظام العلوم بلوہا بازار ) نے اپنے خصوصی خطاب میں تحریک کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت سے کام تحریک سے جڑ کر ہی کر سکتے ہیں تنہا ہمارے لۓ مشکل ہوتا ہے، مزید انہوں نے علما اور عوام سے اس بات کی اپیل کی کہ تحریک اصلاح معاشرہ کا مقصد عوامی فلاح و بہبود ہے،اور یہ کام اس وقت ممکن ہو پاۓگا جب اس تحریک کو آپ لوگوں کی حمایت حاصل ہوگی، لہذا اس تحریک سے جڑیں اور اسے کامیاب بنانے میں ہماری مدد کریں ۔</p>
<p> شہزادۂ حجۃ العلم حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد فضل حق نوری نے تعلیم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ مدارس و مکاتب میں تعلیم کا گرتا ہوا معیار بیحد تشویشناک ہے ، ہمیں اس گراف کو بلند کرنے کی اور تعلیمی میدان میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، آخر میں حضرت مفتی محمد حسین فیضی ( بانی تحریک اصلاح معاشرہ) نے تحریک کے اغراض ومقاصد پر ایک تفصیلی گفتگو فرمائی ، حضرت مفتی غلام محمد صدیقی فیضی ( تحریک کے رکن عظیم اور روح رواں ) نے تمام علما و ائمہ کرام اور جملہ شرکاء کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔</p>
<p>اور پھر حافظ و قاری سید ابرار احمد کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا اس موقع پر مولانا انعام اللہ صدیقی،مولانا مستقیم احمد اشرفی،مولانا احمد اشرف،مولانا مظفر حسین،مولانا جمیل احمد،مولانا محمد احمد،مولانا بدرالدین مصباحی،مولانا علاء الدین،مولانا انوار احمد علوی،مولانا شان اللّٰہ،مولانا نعیم فیضی، سید عامر علی،قاری محمد رضا قاری نورالحسن قاری محمد شفیع اور ان کے علاوہ دیگر علما و حفاظ موجود رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1029 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز