تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ”اصلاح امت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر علاقائی علماے کرام و ائمۂ عظام کی ایک اہم میٹنگ

📅 20-07-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>الحمد للہ تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ”اصلاح امت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علاقائی علمائے کرام و ائمہ عظام کی تشریف آوری ہوگی تاکہ معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے حالات کے تناظر میں اگر ہم اپنے معاشرہ کی برائیوں کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ آج ہمارا معاشرہ مختلف قسم کے بے شمار برائیوں میں گھرا ہوا ہے ایسے میں اگر ان پر روک تھام نہ کی جائے گی تو برائیوں کی مزید شاہراہیں کھلتی چلی جائیں گی اور معاشرہ مزید تباہی و بربادی کی طرف چلا جائے گا اور ہمارے لئے دنیا و آخرت میں ذلت و رسوائی کے سبب اسلامی معاشرے کے چہرہ پر بدنما داغ اور ہماری رسوائی و شرمندگی کا باعث بنے گا آج ہمارا معاشرہ اس طرح برائیوں اور بے حیائیوں اور لغویات و فضولیات کا شکار بن چکا ہے جس کی وجہ سے گناہ کو معیوب نہ سمجھنا ایک عام بات بن گئی ہے لہذا ہمیں ان تمام برائیوں پر غور و خوض کرنا ہوگا جو معاشرہ کے بگاڑ کا باعث بن رہی ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ”تحریک اصلاح معاشرہ“ کا سپوٹ کرکے ماحول کو حتی المقدور بہتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ ہماری نسلیں ان ساری برائیوں سے محفوظ رہ سکیں ہم نے جب بیڑی سگریٹ کی خرابی کو معمولی سمجھا تو موجودہ نسل افیوم و گانجہ اور شراب جیسی نشہ آور چیزوں کی عادی بن گئی ہے اور انہیں جرم و جرائم کی دنیا میں ڈھکیلتی چلی گئی لہذا ان کے دلوں سے ان برائیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہمارے درمیان مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد تو رہے گی لیکن ان کے دل مومن صفات سے خالی ہوں گے ایسے حالات میں ”تحریک اصلاح معاشرہ“ کے اراکین نے ان تمام برائیوں کے سد باب کے لئے بروز جمعرات بتاریخ ۲۱/ ذی الحجہ ۱۴۴۳؁ ھ بمطابق ۲۱/ جولائی ۲۰۲۲؁ ء بوقت بعد نماز ظہر ۲ بجے تحریک کے ہیڈ آفس پر ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی ہے جو کہ علاقائی سطح پر حوصلہ مند اور مخلص و با اثر علمائے کرام وائمہ عظام پر مشتمل ہوگی جو قوم و ملت کی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں اصلاح کرنے اور انقلاب لانے کے لئے جد و جہد کرسکیں ۔
لہذا علاقائی علمائے کرام وائمہ عظام سے گزارش ہے کہ اس اہم نشست میں وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور اپنے قیمتی و مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے اس تحریک کا حصہ بنیں ۔</p>
<p>درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاں</p>
<p>مذکورہ خبر مولانا غلام محمد صدیقی فیضی خادم تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی نے نمائندہ کو دیا۔
منجانب: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 900 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز