تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مجددالعصر کی بارگاہ میں ایصال ثواب

📅 27-06-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سدھارتھ نگر

<p>آج 26جون بعد نماز مغرب علامہ فضل حق اکیڈمی یس نگر یوپی انڈیا میں شیخ محمود آفندی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں ایصال ثواب کے لئے نورانی محفل کا انعقاد ہوا حضرت قاری خان محمد صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا اور امام عشق ومحبت کی لکھی ہوئی نعت پاک وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں۔ پڑھ کر عشق ومستی کی برسات کر دی، خطیب اہل سنت حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے فرمایا کہ علامہ شیخ محمود آفندی علیہ الرحمہ دہریت لادینیت اور وہابیت کو ترکی کی پاکیزہ زمین سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب وکامراں ہوئے۔ حضرت حافظ شاہ عالم صاحب کی والہانہ نعت شریف کے بعد صدر محفل محقق عصر حضرت مفتی عبد الحکیم نوری دام ظلہ العالی نے فرمایا کہ مجدد کے لیے چند اہم شرطوں میں یہ ہے کہ دوصدیوں کو پائے اور جس صدی میں اس کی ولادت ہوئی ہو اسی صدی میں مرجع علماء ہوجائے اور ہر طرح کی بدعقیدگی کے خلاف معرکہ آرا ہو جہاد فی سبیل اللہ کا خوگر ہو بزدل وناکارہ نہ ہو جس طرح دور حاضر میں بعض بزدل تصوف کی جلوہ ریزی میں ناکام کوشاں ہیں۔۔۔ اگر شیخ آفندی کی حیات مبارکہ کو بغور دیکھا جائے تو مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان اور علامہ خادم حسین رضوی کی طرح بلاشبہ ترکی کے مردجاں باز محقق محدث مفسر پندرہویں صدی کے مجدد ہیں۔ عیاں راچہ بیاں،،، صلوٰة وسلام کے بعد فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم ہوا۔</p>
<p>رپورٹ
مجاہد رضا قادری
ناظم نشرواشاعت: علامہ فضل حق اکیڈمی، سدھارتھ نگر</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1034 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے یوم آزادی پر پرچم لہرایا

نوجوان مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ" تفویض

پیام حق سِلور جبلی کانفرنس و سیمینار سے متعلق منعقد ہوئی علماے کرام کی اہم میٹنگ

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز