تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

طیبہ کالج کے طلبہ بی کام فائنل ایئر امتحان میں امتیازی نمبرات کے ساتھ ہوئے کامیاب

📅 29-05-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایم۔پی۔

<p>اندور: 28 مئی
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج اور اندور کا مشہور و معروف ادارہ "طیبہ دعوہ کالج، اندور" کے طلبہ نے "دیوی اہلیہ بائی یونیورسٹی، اندور" کے بی کام فائنل ایئر امتحان میں منفرد المثال کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس ادارے سے کل 9 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی تھی اور تمام طلبہ نے ہی 80 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کیے۔ فیض قریشی 86.22، اویس خان 86.10، عبد المبین خان 85.26، اسلم انصاری 83.25، نہال اشرفی 83، محمد مجیب الدین 82.80، اوصاف حیدر 82.66، ناظم احمد 81.3 اور ثناء المصطفیٰ نے 80.81 فیصد کے ساتھ بالترتیب پہلا، دوسرا، تیسرا، چوتھا، پانچواں، چھٹا، ساتواں، آٹھواں اور نواں مقام حاصل کیا۔ اس عظیم کامیابی سے جہاں تمام طلبہ اور اساتذہ خوش ہیں وہیں طیبہ کالج کا ہر طرف چرچا ہو رہا ہے کہ اس ادارے نے بہت ہی قلیل مدت میں جو نمایاں کارکردگی انجام دی ہے اس کی مثال مدھیہ پردیش کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ اسی سال اس کالج سے کل 12 طلبہ عالم اور گریجویٹ بن کر نکلے، جن میں سے 8 طلبہ اعلیٰ تعلیم کی تحصیل کے لیے جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ، کیرالا کے دو سالہ کورس کلیہ اللغہ العربیہ میں زیر تعلیم ہیں اور 4 طلبہ سماجی خدمات میں سرگرم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 2018 سے لے کر اب تک یونیورسٹیوں،کالجوں اور اسکولوں کے تمام بورڈ امتحانات میں طیبہ کالج کے طلبہ نے حیران کن صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے. یہ ادارہ ایم پی کی سر زمین پر دینی اور عصری تعلیم کا حسین سنگم ہونے کی حیثیت سے ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، جہاں بیک وقت ایک ہی چھتری کے نیچے عصریات میں گریجویشن اور دینیات میں مدارس اسلامیہ کے نصاب کے مطابق عالمیت تک کی تعلیم بالکل مفت دی جاتی ہے۔ یہ ادارہ اپنے ابتدائی دور سے ہی اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ طلبہ کو زمانے سے ہم آہنگ کرکے ان کے اندر ایسی صلاحیتیں پیدا کی جائیں، جن سے وہ عہد جدید کے تقاضوں کے مطابق کھرے اتر سکیں، مختلف شعبوں میں قوم و ملت کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوں، مدارس میں پڑھانے اور مساجد میں امامت و خطابت کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم گاہوں میں تدریسی فرائض انجام دینے کے لائق ہوں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3856 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" مولانا آصف جمیل امجدی

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

تعلیماتِ غوث الاعظم پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ مولانا آصف جمیل امجدی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز