تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" مولانا آصف جمیل امجدی

📅 02-11-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایم۔پی۔

آنباکھیڑی: ۲/نومبر، (امجدی نیوز) مولانا شعیب رضا کے دولت کدے پر منعقدہ "جشنِ غوث الوریٰ" ایک ایمان افروز محفل میں تبدیل ہوگیا جس میں علم و عرفان کی بارش برسی اور غوث پاک کی شان و عظمت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ محفل کا آغاز مولانا شعیب رضا کی پرسوز تلاوت سے ہوا، جس سے محفل میں روحانیت کی فضا قائم ہوگئی۔

شانِ غوث اعظم میں منقبت کے سلسلے کا آغاز ہوا، جس میں قاری اشفاق صاحب مدرس مدرسہ عزیز العلوم دیپال پور، فضیلت الشیخ مولانا ناصر رضارضوی صاحب پرنسپل مدرسہ ھٰذا، مولانا نور مجسم اور مولانا غفران رضا صاحبان نے اپنی مدھر آواز میں ایسے اشعار پیش کیے کہ سامعین پر وجد کی کیفیت طاری ہوگئی۔ ہر منقبت میں غوث اعظم کی محبت و عقیدت کا اظہار اور ان کے عظیم کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مرکزی خطاب مولانا آصف جمیل امجدی نے "کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" کے موضوع پر کیا۔ انہوں نے اپنے پرمغز خطاب میں غوث اعظم کی تعلیمات اور ان کے طرزِ حیات کو امت کے لیے رہنما اصول قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ غوث اعظم کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ہم دین و دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

خصوصی مقرر مولانا احتشام رضا مصباحی نے غوث پاک کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دی۔ ان کے خطاب نے سامعین پر گہرا اثر ڈالا اور انہیں روحانیت و حقانیت کے انمول اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا۔

اس ایمان افروز محفل کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور غوث اعظم کے فیضان کو عام کرنے کی دعا کی گئی۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3862 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

تعلیماتِ غوث الاعظم پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ مولانا آصف جمیل امجدی

قاری اشفاق قادری نے جمعہ میں کی فلسطین و غزہ کے مسلمانوں اور قیدی علماء کی رہائی کے لیے خصوصی دعا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز