تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

نیوزی لینڈ کا معروف آل راؤنڈر اب کھیلے گا امریکہ کے لیے

📅 06-12-2020 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کھیل کھلاڑی

<p>آکلینڈ،05 ؍دسمبر( آئی این ایس انڈیا ) نیوزی لینڈ کی ٹیم کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے بڑا اعلان کیا ہے۔ کوری اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو الوداع کہا ہے اور نئے ملک سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوری اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل راؤنڈر اینڈرسن اب امریکہ کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔ تاہم ان کو اس کی شروعات لیگ کرکٹ سے کرنی ہوگی۔29 سالہ کوری اینڈرسن کے نام ون ڈے کرکٹ میں دوسری سب سے تیز سنچری ہے۔ وہ امریکہ میں میجر لیگ ٹی 20 کرکٹ کھیلیں گے اور اس طرح امریکہ کے لئے کرکٹ کھیلنا شروع کریںگے ۔ ٹی 20 لیگ کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ میں امریکہ کی نمائندگی کرسکیں گے۔ اینڈرسن کی منگیتر میمی شیم برگر کا تعلق امریکہ سے ہے اور وہ زیادہ تر وقت ٹیکساس میں کورونا بیماری کے درمیان گزارا ہے، جہاں اس کی منگیتر رہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیم کا ارادہ ون ڈے ٹیم کا درجہ حاصل کرنا ہے اور اسی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر نامورکرکٹرز کو بھی شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم اور انگلینڈ کی عالمی فاتح ٹیم کے کھلاڑی لیام پلنکٹ بھی یو ایس کرکٹ بورڈ کے نشانے پر ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے اسٹی تھرون اور ڈین پیٹ نے پہلے ہی امریکہ سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔کوری اینڈرسن جنہوں نے 2012 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرف سے انٹرنیشنل ڈیبو کیا تھا انہوں نے آخری بین الاقوامی میچ 2018 میں کھیلا تھا۔ کوری اینڈرسن کیوی ٹیم کے لئے 13 ٹیسٹ 49 ون ڈے اور 31 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 683 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں وہ سنچری اور 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1109 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 485 رنز بنائے ہیں۔ گیندباز کی حیثیت سے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16، ون ڈے میں 60 اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1132 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بارش نے چھین لی بھارت کے جبڑے سے جیت، ویسٹ ایڈیز کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ ڈرا

کرکٹ : اس بار ورلڈکپ میں نہیں آئے گی کالی آندھی۔ اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دکھایا باہر کا راستہ

فیفا ورلڈ کپ کے افتتاح نے دنیا پر انمٹ نقوش مرتب کردیئے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز