تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جشن ولادت مولیٰ علی کرم ﷲ وجہ و عرس غریب نواز کا شاندار انعقادبموقع چہلم

📅 16-02-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بنگال

<p>اتردیناجپور بنگال: 16 فروری، ہماری آواز
مرحومہ تحسینہ خاتون کے ایصال ثواب چہلم کے موقع پر پدمڈھرہ آسوڑہ گڑھ اتردیناجپور بنگال میں جشن یوم ولادت مولیٰ علی مشکل کشا کرم ﷲ وجہ سلطان الہند غریب نواز قدس سرہ کا شاندار انعقاد ہوا،مرحومہ کےداماد شفیق العلماء حضرت علامہ مولانانوشادرضانعیمی صاحب محمد پور نے صدارت اور حافظ حسنین رضا نے نظامت فرمائیں،
تاریخی نوعیت کی اس تقریب میں ایک درجن کے قریب خطباء شعراء اور علماء مدعو رہے، تلاوت قرآن سے محفل کا آغاز ہوا قاری دانش رضا کانپوری مولانا دلکش رضا پورنوی مولانا توقیر رضا معینی نے نعت و منقبت اور مرحومہ کی تعزیت میں منظوم خراج پیش کیے،
افتتاحی خطاب مولانا عبدالماجد صاحب اور مولانا صلاح الدین سورجاپوری نے کیے، پھر صدر جلسہ ناشر مسلک اعلیٰ حضرت حضرت نعیمی صاحب نے صدارتی کلمات اپنے قلبی تاثرات موت اور فکر آخرت کے حوالے سے قبر وحشر کے حقائق سے اشگاف فرمایا،
اور کہا لوگوں! اپنی موت کی فکر کرو مال دولت زمین جائداد سب فانی ہیں، یہ بھی نہیں پتہ موت کہاں اور کس حال میں ہو نہیں معلوم دو گز زمین بھی دفن کے لیے میسر ہو نہ ہو سمجھاتے ہوئے آپ نے کہا مغلیہ سلطنت کا آخری حکمراں بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو انگریز سامراج نے جلاوطن کردیا تھا، وقت مرگ بڑے حسرت ویاس کے عالم میں ان کی کہی بات ہمارے لیے بڑا سبق آموز ہے،کہتے ہیں،
ظفر کتنا بد نصیب ہےدفن کے لیے
دوگز زمین بھی نہ مل سکی کوئے یار میں حالانکہ وہ نیک دل بادشاہ تھے، جب ان کا حال یہ ہوا تو ہمارا حال کیا ہوگا،
لہذا اچھے اعمال بجالاو!
ساتھ ہی میں انہوں نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنےکشادہ قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان علماء کو گلدستہ پیش فرماکر استقبال کیا،
آخری خطاب: خطیب ملت حضرت مفتی محمد صابررضامحب القادری نعیمی صاحب کا ہوا مفتی صاحب نے قرآن وآحادیث اور کتب فقیہہ کی روشنی میں موت ایصال ثواب کو سمجھاتے ہوئے
اتباع شریعت کی اہمیت کو سمجھایا،اور اسی کو نجات مغفرت کا سبب بتایا،لوگوں کو حقوق ﷲ اور حقوق العباد کے احکام سے روشناس فرماتے ہوئے کہا ایصال ایک مستحسن عمل ہے لیکن ہمارے گناہوں کا کفارہ نہیں کل قیامت میں ہر آدمی جواب دہ ہوگا اپنے اچھے اور برے اعمال کو دیکھے گا!
اور کہا موت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں خالق موت سے ڈرنا چاہئیے، مومن مرد وعورت کے لیے موت تو ایک انعام ہے جو یار کو یار سے ملاتی ہے، رحلت تو مولائے کائنات سیدنا علی مرتضٰی کرم ﷲ وجہ کے شہزادے میرے خواجہ کی قابل رشک ہوئی۔
رات کا آخری پہر ہے عبادت میں ہیں اور روح پرواز کر جاتی ہے، زمانے نے دیکھا پیشانی پر "ھذا حبیب ﷲ مات فی حب ﷲ" کا نور جگمگا رہا تھا ﷲ ایسی موت ہم سب کو دے،
مفتی صاحب نے صدر جلسہ نعیمی صاحب اور تمام کارکنان حافظ غلام طہ اور ان کے سارے رشتہ داروں کو اس تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش فرمایا، صلاۃ وسلام قل شریف اور مفتی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا، مولائے کائنات حضرت سیدنا علی مرتضٰی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور خواجہ غریب نواز کے وسیلے سے عالم اسلام وطن عزیز اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی
قرب وجوار کے سیکڑوں عوام وخواص اور احباب نے شرکت کی، مولانا تجمل حسین اور گاوں کے دیگر علماء حفاظ بھی شریک رہے۔
لنگر خواجہ سے سب کی ضیافت کی گئی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3921 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جانشین محدث کبیر مفتی ابو یوسف قادری صاحب قبلہ 'علامہ عبد المصطفیٰ ازہری ایوارڈ' سے سرفراز

مالدہ میں پیغام علم و عمل کانفرنس 21 کو، جاری ہوا دعوت نامہ

پروردگار نے جھلستی قوم کی سسکیاں سن لی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز