تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

وسیم رضوی کی مذموم حرکت سے پوری امت مسلمہ برہم: شہر قاضی بانگر مؤ

📅 15-03-2021 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ہردوئی

<p>قرآن کریم قیامت تک باقی رہنے والا مکمل دستور حیات ہے۔ :قاضی سید ضیاءالعارفین</p>
<p>14/ مارچ بانگرمئو/اناؤ
امام عیدگاہ و قاضی شہرقاضی سیدضیاءالعارفین بانگرمٸو نے وسیم رضوی نامی مردود وملعون شیطان کے قابل نفریں و مذموم مطالبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خبیث الفطرت کا یہ نازیبہ مطالبہ کہ قرآن کریم میں کچھ آیات ہیں انہیں ہٹادیا جائے۔ قرآن مجید فرقان حمید کے بارے میں جو جاہلانہ حرکت کی ہے اس کی جتنی مذّمّت کی جائے وہ ناکافی ہے۔ اس پٹیشن کے سبب پوری دنیا کے مسلمانوں نیزامن پسند لوگوں کے جذبات انتہائی مجروح ہوئے ہیں۔ جاہل وسیم رضوی کا مسلمان یا اسلام سے دور-دور کا واسطہ نہیں ہے کیونکہ اس نے اس سے پیشتر ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی مندر میں نوکری ملے تو میں جاروب کشی کرنے کا خواہش مندہوں۔ قرآن کریم کے بارے میں سبھی مسلمان خواہ وہ کسی بھی فرقہ یا مسلک سے تعلق رکھتے ہوں بلا کسی تفریق کے سبھی متفق ہیں کہ قرآن پاک ایک آسمانی کتاب ہے جو کہ اللہ تعالی نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کے ذریعہ نازل کی ہے۔ جو قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کیلٸے راہ ہدایت ہے۔اور اسی قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہیکہ (”ہم نے قرآن کو نازل کیا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں“) ١٤ سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اس میں کوئی آیت تو بہت بڑی بات ہے۔ ایک بھی زیر-زبر-پیش بلکہ ایک نقطہ کا بھی فرق نہیں ہوا۔اس بات پر پوری دنیا کے مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن کریم جس طرح سے نازل ہوا تھا اسی طرح آج تک بغیر کسی ترمیم کے پورے عالم اور تمام حفاظ کے سینوں میں محفوظ ہے اور انشاءاللہ رہتی دنیا تک محفوظ رہے گا۔ہمارا ایمان و یقین ہے۔قرآن کریم قیامت تک باقی رہنے والا دستور حیات ہے یہ کلام مکمل طور پر محفوظ اور ہر طرح کی تحریف، و تبدیلی اور نقص واضافہ سے پاک ہے۔ قاضی شہر نے مزید کہا کہ کتنی ہی شیطانی وطاغوتی طاقتیں قرآن پاک کے خلاف اپنے پورے دم و خم سے حملہ آور ہوئیں لیکن سب کو اپنے منہ کی کھانی پڑی اور کچھ نہ بگاڑ پائیں تو یہ نالی کا کیڑا وسیم رضوی کس کھیت کی مولی ہے۔ میں اس طرح کی توہین آمیز ذہنیت رکھنے والے سر پھرے وسیم رضوی کی شیطانی حرکت کی پرزور الفاظ میں مذّمّت کرتا ہوں۔ کیونکہ ایسے ناپاک ارادے رکھنے والے لوگ ملک یا کسی کے بھی وفادار نہیں ہو سکتے۔ قاضی سید ضیاءالعارفین نے آخر میں کہا کہ میں عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دائر کردہ رٹ کو فوراً خارج کیا جائے۔ اور میں حکومتِ ہند سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اس شیطان صفت وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کر کے اس مردود پر (NSA) لگا کر فوری طور سے مقدمہ چلایا جائے تاکہ ہمارے جذبات کو مزیدٹھیس نہ پہونچے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3566 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت

خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز