تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جہیز ایک لعنت ہے اس کو ختم کرنا سب کی ذمہ داری: عبدالمعید چوھدری

📅 04-03-2021 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ہردوئی

<p>بلگرام/ہردوئی: 3 مارچ، ہماری آواز(یاسرقاسمی)
بحیثیت قوم مسلم ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ہم اپنی نسلوں کی تربیت اور اپنا معاشرتی نظام اسلام کے ان پاکیزہ اصولوں کے مطابق بنائیں جسمیں عورتوں بچوں کمزوروں یتیموں بیواؤں کے احترام اور با عزت زندگی گذارنے لئے اصول و ضابطے موجود ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار جمعیت علماء اتر پردیش کے سیکریٹری قاری عبد المعید چوھدری نے ایک تحریری بیان میں کیا۔
ابھی حال ہی میں عائشہ نامی بیٹی نے خودکشی کی جسکی وجہ جہیز کا مطالبہ بتایا جا رہا ہے ۔اگر جہیز اس کی خودکشی کی وجہ ہے تو ہمیں اس بات کے لیے شرمندہ ہونا چاہیے کہ یہ لعنت جہیز ہمارے معاشرے میں کیوں موجود ہے جبکہ ہمارے دین نے نکاح کو بہت آسان بنایا ہے۔اور اس جہیز جیسی لعنت کو فروغ کیسے مل رہا ہے ، مایوسی جسے اسلام کفر سے تعبیر کرتا اور خودکشی یہ دونوں حرام ہیں ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ مایوسی ان کے پاس آ بھی نہ سکے اور خودکشی جیسے فاسد خیالات ان کے دماغ کی جانب رخ بھی نہ کریں۔ساتھ ہی ایسے ماحول کا فراہم کرنا جس میں ہر ایک فرد امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت با عزت اور پرسکون زندگی گذار سکے۔ یہ جب ہی ممکن ہے کہ اخلاق و معاملات و معاشرت تینوں کی جانب توجہ دی جائے
ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے جہاں جہیز کا تصور بھی عیب سمجھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہیز جیسی لعنت ہو یا پھر گھریلو جھگڑے ان سب کو ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے وقت رہتے اگر انکی جانب توجہ نہ کی گئی اور اپنے بچوں کی اس حوالے سے تربیت نہ کی گئی انہیں باہمی حقوق سے روشناش نا کرایا گیا تو اندیشہ ہے کہ ہمارا پورا معاشرہ کہیں اس کی زد میں نہ اجائے، قاری عبد المعید نے سبھی والدین سے گذارش کی کہ اپنے بچوں کی تربیت کی فکر اسی طرح کریں جیسے انکی تعلیم کی اور انکی دنیاوی آشائشوں کی کرتے ہیں ۔تاکہ اب کبھی کسی بیٹی یا بیٹے کی یوں خودکشی کا غم کسی بھی ماں باپ کو برداشت نہ کرنا پڑے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3583 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت

خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز