تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مفتی ابوطالب نوری کی نمناک آنکھوں سےتدفین

📅 24-12-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

<p>علامہ غلام عبدالقادری علوی صاحب قبلہ نے پڑھائی نماز جنازہ</p>
<p>بلرامپور/ پریس ریلیز(محمدقمرانجم فیضی)</p>
<p>عالم نکتہ داں، مشہور و معروف عالم دین حضرت علامہ الحاج مفتی ابوطالب نوری نوراللہ مرقدہ کی نماز جنازہ کثیر تعداد میں علماء کرام، مشائخ عظام، ائمہ کرام مفتیان عظام کی موجودگی میں بعد نماز ظہر مقام سرہیا متصل انٹئی رامپور ضلع بلرامپور میں ادا کی گئی ۔
واضح ہوکہ بروز بدھ کو آپ کا وصال ہوگیاتھا۔جب کہ آپ کی نماز جنازہ شہزادہ حضور شعیب الاولیاء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ فیض الرسول و ناظم اعلی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر نے پڑھائی،اور آپ نے تعزیت مسنونہ بھی پیش کی،جب کہ مفتی شمس القمر فیضی صاحب نےآپ کےحیات وخدمات پرجامع خطاب فرمایا۔اس موقع پر مفتی اسرار احمد فیضی واحدی نے کہا کہ مفتی صاحب کے وصال کی خبر سن کر غم و اندوہ سے مضطرب و بیقرار سا ہوگیا کہ جہانِ علم و ادب کی مشہور و معروف شخصیت ہم سب کو روتا بلکتا چھوڑ کر دار جاودانی کی طرف روانہ ہوگئی، علامہ کفایت اللہ کافی مراد آبادی علیہ الرحمہ کا یہ مصرعہ بر وقت یاد آیا۔۔۔۔''کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہ جائیگا۔حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ بہت مخلص، خوش مزاج، مہمان نواز اور بڑے اچھے عالم تھے، ایک عمدہ مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ مصنف، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ ایک باعمل عالمِ دین تھے ۔اس لئے مردِ مؤمن خاص کر کسی عَالِم کے کوچ کرنے پر رنج و غم تو ہوتا ہی ہے مگر جب کسی عالمِ باعمل کی وصال کی خبر ہو تو یہ غم اور مزید ہو جاتا ہے۔آپ کی نماز جنازہ میں حضرت علامہ علی حسن علوی ازہری براؤں شریف، قاری خلق اللہ فیضی صاحب، مفتی نظام الدین نوری صاحب،مفتی مسیح الدین صاحب، حضرت مولانا قاری آفتاب عالم عثمانی، علامہ ارشدعلیمی علیگ دھسوا، مفتی طاہر فیضی، مفتی احمد رضا صاحب، مفتی معین الدین ازہری، مولانا مقبول، مولاناحیدر،مولانامحمدعلی،مولانانظام الدین،مولانا عبدالمالک،مولانانسیم مولانامبارک،مولانا مقصود فیضی، مولانا حیدرعلی نوری، مولانا غلام وارث علیمی، مولانا رفیق فیضی، مولانا رجب علی فیضی، مفتی شمس القمرفیضی،مولانا علی حسن فیضی، قاری معین الدین، مولانا لقمان،مولاناحامدفیضی۔مولانا رفیق الحسینی گجپور، و دارالعلوم انوارالعلوم کنہٹی سلطان پور کے جملہ اساتذہ طلبہ وفارغین کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام شریک ہوکر نماز جنازہ پڑھی، اور دعائے خیر مانگی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
S

Shuaib@Hamariaawaz

📍 Barabanki

📰 41 پوسٹ👁 12 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز