مرادآباد میں ٹینکر اور بس کے مابین خوفناک ٹکر ،10 ہلاک،تقریباً ایک درجن افراد زخمی
<p>ہماری آواز/مراد آباد ، 30 جنوری (نامہ نگار) اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے کندرکی علاقے میں ہفتے کے روز شدید کہرے میں ایک ٹینکر اور بس کے مابین ہوئی خوفناک ٹکر میں کم از کم 10 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 11 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح تقریباً 8 بجےمراد آباد آگرہ ہائی وے پر بلاری سرکل میں حسین پور پلیا نان پور کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری پرائیویٹ بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ایک کینٹر اس سے ٹکرا گیا۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے ڈرائیوروالا سائیڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں گاڑیوں کی ٹکر کے ساتھ ہی ایک 10ٹائروالا ٹرک بھی ان گاڑیوں سے جاٹکرایا۔ اس خوفناک ٹکرمیں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر موجود ہیں۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حادثے کی زد میں آئے زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کاامکان ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 50 ہزار کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 2،2 لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کا مناسب علاج کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار سنگھ نے ہفتے کے روز ہونے والے اس سڑک حادثے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاک شدگان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا آنجہانی کی روح کے سکون کےلئے دعا کی اور سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلی نے اس حادثے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے افسروں کو زخمیوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مرادآباد میں اونچا تعزیہ بجلی کے تاروں سے ٹکرایا، دو کی موت درجنوں زخمی

قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر

حضرت حافظ و قاری عبد الغنی صاحب ڈھکیاوی مرادآبادی ہمارے درمیان نہ رہے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز