تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کا عمل: مولانا رمضان امجدی

📅 06-07-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہراج گنج

<p>شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز</p>
<p>مہراج گنج صدر بلاک کے تحت موضع پکڑی خرد میں واقع مدرسہ اہل سنت فیض الرسول میں بدھ کے روز مدرسہ کے مینجر ڈاکٹر ایوب علی صدیقی کی قیادت میں شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا گیا اس موقع پر مدرسہ کے احاطہ میں مدرسہ مینجر و گاؤں پردھان سہیل احمد صدیقی سنی مدینہ جامع مسجد کے متولی نورالحسن ماسٹر سراج الدین علی انصاری معلمہ آسمان خاتون پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا رمضان علی نے طلباء کو شجر کاری کے فوائد اور انسانی زندگی میں اس کی اہمیت سے سے روشناس کرایا انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک مستحسن کام ہے یہ حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرتا ہے، یہ زمین کی سطح محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، یہ سیلاب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آپ کو بائیولوجی کی کلاس کے دنوں سے یاد ہو گا کہ درخت کاربن سائیکل کا حصہ ہیں، وہ کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کرتے اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ایمان والوں پر شجر کاری کو صدقہ قرار دیا ہے ۔آپ نے فرمایا ’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے ،پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدقہ شُمار ہو گا ۔ آپ نے شجر کاری کو اتنی اہمیت دی کہ اس عمل کو قیامت تک جاری رکھنے کا حکم فرمایا اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہے اور وہ اسے لگا سکتا ہے تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو۔ پیغمبر اسلام کی تعلیمات میں نہ صرف درخت لگانے کے متعلق احکام ملتے ہیں، بلکہ درخت، پودے لگا کر اس کی حفاظت کے بھی واضح احکام ملتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا امام الدین جامعی اعجاز الدین خان بدر عالم فیض احمد سمیت درجنوں لوگ موجود رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ش

شبیر احمد نظامی

📍 Barabanki

📰 29 پوسٹ👁 60 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز