مجہنا جامع مسجد میں تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد
<p>شبیر احمد نظامی/ ایم امجدی
مہراج گنج، ہماری آواز</p>
<p>مہراج گنج نگر پالیکا پریشد کے مقامی قصبہ مجہنا میں واقع سنی جامع مسجد میں اتوار کے روز تعلیمی بیداری کے تحت طلباء و طالبات کے درمیان نعتیہ و تقریری انعامی مقابلہ مولانا امام الدین جامعی خطیب و امام سنی جامع مسجد مجہنا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انعامی مقابلے میں قریب دو درجن طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ نعتیہ انعامی مقابلے میں شعیب احمد ، ثامنہ خاتون، سبو خاتون نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیا۔ جبکہ تقریری مقابلے میں بالترتیب اشفاق احمد ، ثانیہ خاتون، شاہنہ خاتون نے اول دوم سوم پوزیشن حاصل کیا۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو صدر اعلیٰ اظہار انصاری ، خزانچی شہاب الدین ، قاسم انصاری ، عیسیٰ انصاری ، معین الدین ، مختار احمد کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر التمش، منہاج ، مسیح الدین ، ظہیر ، اسماعیل ، ثقلین ، ابراہیم ، انجم خاتون ، افضل حسین ، نسیم احمد ، آصفہ خاتون ، اشراق احمد ، محمد کیف ، نصیبہ خاتون ، صبا خاتون ، گل افشاں سمیت درجنوں افراد موجود رہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز