امام کو فون پر جان سے مارنے کی ملی دھمکی، ایف۔آئی۔آر۔ درج
<p>شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز</p>
<p>ضلع کے تھانہ چوک بازار کے تحت موضع کھجوریا نندا بھار کی جامع مسجد کے امام اور مقامی مدرسہ بحرالعلوم کے ایک استاد کو کھجوریا ساکن عبد الرزاق ولد حاجی رفیق جو سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔ دوران تعلیم بچے کو مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گندی گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کے خلاف اتوار کے روز چوک تھانہ میں ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق جامع مسجد کے امام نے چوک تھانہ انچارج کو شکایتی مکتوب دے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دئیے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 18/ جون کو صبح دس بجے میں بچوں کو تعلیم دے رہا تھا۔ اسی دوران مذکورہ شخص نے فون کر کے اپنے بچوں کو مارنے پیٹنے کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے مجھے گندی گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گالی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی پوری ریکارڈنگ محفوظ ہے۔ مولانا نے تھانہ انچارج سے سخت اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

تدبیر فاروقی کا عکس جمیل ہے تدبیر حافظ ملت: مفتی قاضی فضل رسول مصباحی

تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام اتحاد ائمہ کانفرنس کا انعقاد

معروف صحافی قاری نورالھدیٰ مصباحی کو صدمہ؛ والدہ کا انتقال
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز