روزے کا اصل مقصد بھوک اور پیاس پر قابو پانا نہیں ہے، بلکہ روزہ روح کے لیے ہے اور یہ صحیح راستے پر چلنے کا عزم ہے
<p>نئی دہلی (محمد طیب رضا)
حاجی یاسر کے صاحبزادے حافظ محمد زید نے نماز تراویح میں کلام پاک مکمل کیا۔ حافظ حسان اور حافظ انس نے سماعت کیا۔حاجی ناصر اور حاجی ناظر نے روزہ افطار اور عشائیہ کا اہتمام کیا۔مفتی عبدالسمیع نے خطاب کیا اور دعا کرائی-اس موقع پر سابق چیئرمین محمد طارق صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ عبادتوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور یہ اس لیے بھی خاص ہے کہ دنیا کو باہمی بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دینے والا کلام اللہ یعنی قرآن شریف اسی مہینے میں نازل ہوا، جو نہ صرف مسلمانوں کی سب سے بڑی کتاب بلکہ پوری انسانیت کے لئے رہنما کتاب ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں روزے کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے بشرطیکہ ہم اس پر صحیح طریقے سے عمل کریں، روزے کا اصل مقصد بھوک اور پیاس پر قابو پانا نہیں ہے، بلکہ روزہ روح کے لیے ہے اور یہ صحیح راستے پر چلنے کا عزم ہے۔ خود کا جائزہ لینے اور بہتری لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اہم شرکا میں آر ڈبلیو اے نیو جعفرآباد کے جنرل سیکریٹری جلال فاروقی، سلیم انصاری، حاجی لئیق انصاری، اکرم انصاری، تنویر عالم، شکیل انصاری، اعجاز احمد انصاری، شان عالم انصاری، ڈاکٹر زاہد انصاری، ندیم انصاری، نسیم اختر انصاری، پرویز خان، شکیل انصاری، حفیظ انصاری عمران وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز