عاشقان غوث الوری و مدرسہ فیضان تاج الشریعہ کے زیر اہتمام اجیت نگر میں جشن عید میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد
<p>اس پُرفتن دور میں دعوتِ دین حق دینے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ایسی نورانی مجالس کا اہتمام کرنا یقینا لائق تحسین اور قابل مبارکباد عمل ہے۔مو لانا افتحار حسین رضوی</p>
<p>نئی دہلی (محمد طیب رضا)
عاشقان غوث الوری کمیٹی و مدرسہ فیضان تاج الشریعہ کے زیر اہتمام اجیت نگر میں جشن عید میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا - جس کی سر پرستی و صدارت مولانا افتخار حسین رضوی چیئرمین اعلی حضرت یوتھ بریگیڈ نے کی اور نظامت مولانا انور علی مظفر پوری جبکہ حافظ ارشد رضا نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا - منظوم نذرانہ شرف الدین شرف جونپوری، قاری شاداب رضا، حافظ تصدیق رضا، حافظ وسیم اکرم، حافظ رضوان کیفی، فرید رضا اسماعیلی، قاری احمد رضا اور انصار رضا نے پیش کیا -اس موقع پر مولانا افتخار حسین رضوی نے کہا کہ آمد مصطفٰے کے مبارک و مسعود موقع پر عطائے نعمت الٰہی کے لئے سجدہْ شکر ادا کرنا، مساجد و مدارس، مذہبی مقامات، شاہراہوں گلیوں اور گھروں میں چراغاں کرنا، محافل ذکر و نعت کا انعقاد کرنا، غربا و مساکین، مفلس و نادار اور حاجت مندوں کی مالی امداد کرنا، مریضوں کی عیادت کرکے ان کی صحت یابی کے لئے دست دعا دراز کرنا اور بلا تفریق مذہب و ملت امن و آشتی کا پیغام عام کرنا صلحاصالحین، فقہاو محدثین، شیوخ کاملین اور اسلاف و اکابرین کی سنت مبارکہ ہے نیز اس پُرفتن دور میں دعوتِ دین حق دینے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ایسی نورانی مجالس کا اہتمام کرنا یقینا لائق تحسین اور قابل مبارکباد عمل ہے۔ مولانا نور الہدی نوری نے بعثت نبوی سے قبل کے ہو لناک منا ظرپر روشنی ڈالی اور آمد رسو ل کو انسانیت کے لئے انعام الہی قرار دیا۔مولانا حجت الاسلام، قاری محمد رئیس خان نے بھی سیرت مصطفٰی پر روشنی ڈالی - پروگرام کو کامیاب بنانے میں حاجی ناظم، حاجی شمیم احمد، حاجی صادق، حاجی عرفان، حاجی امام الدین، محمد شاکر، رئیس عرف ببلو اورنعمت اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
نیوز ہوم کے رپورٹر
اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز