تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ ادریسی فرنٹ کے زیر اہتمام موجپور میں ”ویر عبد الحمید“ کی یاد میں شاندار پروگرام کا انعقاد

📅 26-09-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>سماجی خدمت میں پیش پیش رہنے والے افراد سمیت اپنے قلم سے بیدار کرنے والے صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔</p>
<p>نئی دہلی (محمد طیب رضا)
عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ ادریسی فرنٹ دہلی کے زیر اہتمام پرم ویر چکر وجیتا ”ویر عبدالحمید“ کی یاد میں پروگرام کا شاندار انعقاد موجپور وجے محلہ میں کیا گیا۔پروگرام کی صدارت معروف ڈاکٹرحکیم سید احمد خاں نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر دہلی عرس کمیٹی کے چیئر مین ایف آئی اسماعیلی، سابق کونسلر ریشمہ ندیم، مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تحسین علی اساروی و ڈاکٹر ارشد غیاث نے شرکت کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض حکیم عطا الرحمن اجملی نے بخوبی انجام دئے۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر سید مولانا یاسر علی کی تلاوت قرآن کریم اور قاری امتیاز شاہی کی نعت پاک سے ہوا۔سبھی مہمانان کا صمیم قلب سے حافظ کامل قریشی، حاجی شمیم احمد، محمد تسلیم راجا نے استقبال کیا۔ پروگرام کے درمیان میں ڈاکٹر بدر الاسلام نے یوگا کے فوائد بھی بتائے۔ اس موقع پر ویر”عبد الحمید“ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ لیڈر ندیم احمد نے کہا کہ اگر زندگی میں کامیاب ہوناہو تو ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جسمانی، ذہنی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسے ویر کو یاد کر رہے ہیں جس نے اپنی صلاحیت سے پاکستان کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کا کام کیا اور پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں متحد ہوکر نئی نسل کی آبیاری کرنے کی اشدضرورت ہے چونکہ کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔رئیس ادریسی نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے ایسے وقت میں بڑے بڑے کارنامے انجام دئے جب ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے با شعور افراد موجود ہیں میر ی گذارش ہے کہ اپنے پڑوس میں ایسے سینٹر قائم کریں جو نوجوانوں میں اسکیل ڈولپمنٹ کرنے کا کام کریں۔ ڈاکٹر سید احمد خاں اور حکیم عطا الرحمن اجملی نے مشترکہ طور پر کہا کہ آج ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو تزک و احتشام سے منایا جارہا ہے اسی کے پیش نظر عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسییشن اور یونائیٹڈ ادریسی فرنٹ دہلی نے مجاہد ین آزادی اور ملک کی خاطر اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ویروں کی یاد میں یہ پروگرام منعقد کیا ہے جس میں سماجی خدمت میں پیش پیش رہنے والے افراد اوراپنے قلم اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے والے صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صحافیوں سے مجاہدین آزادی پر مضمون لکھنے پیش کش کی ہے جس کو انہوں نے تسلیم کر لیا ہے اور جب یہ مضمون ہمارے پاس آجائیں گے تو ایک میگزین شائع کی جائے گی۔اس موقع پر فرحان یحییٰ، (ہندوستان لایؤ، مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ) قاسم شمسی(روزنامہ انقلاب، مولانا حسرت موہانی ایوارڈ) طیب رضا (روزنامہ صحافت،جنرل بخت خاں ایوارڈ) صادق شیروانی (روزنامہ ہمارا سماج، اشفاق اللہ خاں ایوارڈ) محمدتسلیم (روزنامہ سیاسی تقدیر،ٹیپو سلطان ایوارڈ) حنا ناز (روزنامہ اخبار مشرق، مولوی محمد باقر ایوارڈ) محمد گلزار(سوشل میڈیا، عبد الغفار خان ایوارڈ)حاجی سلیم (سماجی کارکن، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ) ندیم احمد (آپ لیڈر، ویر عبدالحمید ایوارڈ) سید ریاض الحسن (مولانا شوکت علی ایوارڈ)حکیم سید احمد خاں (حکیم اجمل خاں ایوارڈ) حافظ وسیم احمد (محمد خلیق ٹونکی ایوارڈ) رئیس ادریسی(پنڈت جواہر لعل نہرو ایوارڈ)نوشاد عثمانی، اسٹار نیوز(بابائے قوم مہاتما گاندھی ایوارڈ) حکیم مرتضی دہلوی (مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ)محمد اسلم (سماجی کارکن،اشفاق اللہ خاں ایوارڈ)محمد عمران(سماجی کارکن، ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ) راکیش چاؤلہ (چند ر شیکھر آزاد ایوارڈ) ڈاکٹر بدر الا سلام کیرانوی (یوگا) حکیم عبد الحمید ایوارڈ)کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کا اختتام ندیم احمد کے اظہار تشکر سے ہوا۔payam</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ط

طیب رضا

📍 Barabanki

📰 24 پوسٹ👁 5 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز