طارق جیلانی کو تنظیم "میری آواز سنو" اور اکھل بھارتیہ برہمن پریشد نے اعزاز سے نوازا
<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)اتر پردیش اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں تنظیم "میری آواز سنو" اور اکھل بھارتیہ برہمن پریشد کے زَیر اہتمام پرتبھا النکرن سممان سماروہ کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازی تقریب میں بارہ بنکی سے ملی سماجی و ادبی تنظیم کے صدر طارق جیلانی کو ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں توصیفی سند بلے اور نشان یادگار پیش کیا گیا </p>
<p>اپنے مختصر اور جامع خطاب میں طارق جیلانی نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تقریب میں موجود دیگر تنظیموں کے سربراہان سے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں اتحاد و اتفاق کے فروغ پر زور دیں! اس موقع پر انہوں نےصوبے کے دیگر اضلاع سے آئے ہونہار طلباء اور ان کے سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ علم کی شمع کو گل نہ ہونے۔تقریب میں ہاٸی اسکول اور انٹر میں نمایاں پوزیشن لانے والے طلباء و طالبات کو سابق ڈپٹی سی ایم اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر دنیش شرما کے بدست مذہب وملت کی تفریق کے بغیر میڈل اور سند بھی عطا کی گٸی۔شاعر فیض خمار بارہ بنکوی نے اپنی مترنم آواز سے محفل کو محظوظ کیا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز