تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

دادا میاں کا پانچ روزہ عرس آج سے شروع

📅 19-10-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
لکھنؤ

<p>لکھنو:(ابوشحمہ انصاری)حضرت دادا میاں نے انسانیت کے حوالے سے دنیا کے سامنے ایسی مثالیں پیش کیں جس کی روشنی ہر طرف بکھری ہوئی ہے۔ آپ نے اپنی مختصر سی عمر میں اتنا کام کر دکھایا، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال ملک و بیرون ملک میں لاکھوں کی تعداد میں پھیلے ہوئے ان کے مریدین و عقیدت مند ہیں۔ دادا میاں کی پیدائش 25 ربیع الاول 1284ھ مطابق 1867ء میں اتر پردیش کے رام پور کے قصبہ بھینسونڑی میں ایک علمی میں گھرانے میں ہوئی۔</p>
<p>ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1886 میں فوج میں ملازمت اختیار کر لی۔ اسی درمیان بنگال میں 1896 میں حضرت سیدنا مولانا عبدالحی ہے چئگامی کے مرید ہوگئے۔ پھر خلافت اور اجازت کے بعد 1905 میں لکھنؤ محلہ صدر بازار میں قیام کیا۔ دادا میاں کی وفات 24 ربیع الاول تین 1911 بروز اتوار لکھنؤ میں ہوئی۔ اپنی پسند کی جگہ مال ایونیو میں مدفون ہوئے۔</p>
<p>درگاہ کے سجادہ نشین سید صباحت حسن شاہ نے بتایا کہ رواں برس 5 روزہ عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ 115 ویں عرس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس میں ذکر ،میلاد شریف طرحی مشاعرہ ،چادر پوشی ،حلقہ ذکر ،محفل سماع ،غسل و صندل کے پروگرام کا اہتمام ہوگا۔ اس کے دوران آل انڈیا سمینار کا پروگرام بھی ہوگا جس کا عنوان تربیت مریدین اور شاہ رضا اور خانقاہی مزاج ہے اس کے ذریعے دادا میاں کی تعلیمات کو لوگوں کے سامنے لایا جائے گا جس میں عالم دین مفتی سید عارف اقبال خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ اور قرب و جوار کے علماء شامل رہیں گے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 152 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ نے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا:مولانا جمال اختر صدف گونڈوی

ملیئے ان بہادر مسلم بچوں سے جنھوں نے ندی میں کود کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز