تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ میں مرکزی قیادت بڑے پیمانے پر تنظیمی ردوبدل کرنے کی تیاری

📅 21-04-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بنگال

<p>ریاستی صدر سکانت مجومدار کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔</p>
<p>کولکاتا،(ابوشحمہ انصاری)بھارتیہ جنتا پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ میں مرکزی قیادت بڑے پیمانے پر تنظیمی ردوبدل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی صدر سکانت مجومدار کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان کی جگہ ایک بار پھر ریاستی یونٹ کی کمان دلیپ گھوش کو سونپنے کی چرچہ تیز ہوگئی ہے۔ جمعرات کے روز دلیپ گھوش نے بھی اس بارے میں اہم تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بنگال بی جے پی میں کئی بڑے لیڈر ہیں جنہیں اہمیت دی جانی چاہیے۔ مجومدار کا تجربہ کم ہے.ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی قیادت اسمبلی انتخابات کے بعد مسلسل شکست اور حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد پارٹی میں پیدا ہونے والی ہلچل سے کافی پریشان ہے۔ پارٹی لیڈران یکے بعد دیگرے استعفیٰ دے کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ پچھلے ایک سال سے یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے اور کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے جس کی وجہ سے مجومدار کو آج تک کا سب سے ناکام ریاستی صدر کہا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی صدر جے پی نڈا نے کئی بار میٹنگ کے بعد صورتحال کو سنبھالنے کی ہدایات دی ہیں، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس لیے اب ان کی جگہ دلیپ گھوش کو دوبارہ صدر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی بنگال میں بھی حال ہی میں پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے یہاں سے شریک انچارج امت مالویہ کو ہٹانے کی تیاریاں کی گئی ہیں.پارٹی تنظیمی جنرل سکریٹری امیتابھ چکرورتی سے بھی زیادہ خوش نہیں ہے اور ان کی جگہ نئے چہرے کی تلاش تیز ہوگئی ہے۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ مسلسل شکست سے مرکزی قیادت پریشان ہے اور یقیناً ریاستی قیادت کی ناکامی بھی اس کی ذمہ دار ہے۔ اس لیے نئے چہروں کی آمد سے نہ صرف کارکنوں میں جوش و خروش بڑھے گا بلکہ پارٹی مزید مضبوط ہونے کا بھی امکان ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 474 قارئین📊 0.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جانشین محدث کبیر مفتی ابو یوسف قادری صاحب قبلہ 'علامہ عبد المصطفیٰ ازہری ایوارڈ' سے سرفراز

مالدہ میں پیغام علم و عمل کانفرنس 21 کو، جاری ہوا دعوت نامہ

پروردگار نے جھلستی قوم کی سسکیاں سن لی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز