تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

یوپی: اذان سنتے ہی یوپی کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے روکی اپنی تقریروائرل، ویڈیو وائرل ہرطرف ہورہی ہے تعریف

📅 14-04-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
لکھنؤ

لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری) یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بدھ کی شام ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے اور اپنی تقریر کر رہے تھے کہ انہوں نے اذان کی آواز سنی۔ انہوں نے تقریر درمیان میں ہی روک دی اور اذان مکمل ہونے کے بعد خطاب جاری رکھا۔

ایک ایسے وقت میں جب ملک میں اذان اور لاؤڈ اسپیکر پر تنازعہ ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک کے اس رویے کی لوگوں سے تعریف ہو رہی ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جینتی کے موقع پر لکھنؤ کے اندرا نگر میں منعقد ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے تھے۔ اس دوران تقریر کرتے ہوئے انہوں نے اذان کی آواز سنی، پھر اپنی تقریر روک دی اور باقی تقریر اذان مکمل ہونے کے بعد ہی کی۔ بی جے پی کے ایک حامی نے اس کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ خاص طور پر جب ملک میں اذان اور لاؤڈ اسپیکر کے معاملے پر ہنگامہ برپا ہو۔ مہاراشٹر میں، مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے خبردار کیا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر 3 مئی تک بند کردیئے جائیں ورنہ ان کے کارکن لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرکے ہنومان چالیسہ پڑھیں گے۔

دوسری جانب بنارس میں بھی اذان کی مناسبت سے دن میں پانچ بار ہنومان چالیسہ پڑھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 110 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ نے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا:مولانا جمال اختر صدف گونڈوی

ملیئے ان بہادر مسلم بچوں سے جنھوں نے ندی میں کود کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز