تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

لکھنؤ میں 10 مئی تک دفعہ 144 نافذ،<br>رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نہیں بجا سکیں گے لاؤڈاسپیکر

📅 10-04-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
لکھنؤ

<p>لکھنو: 10 اپریل (ابوشحمہ انصاری)
یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں 10 مئی تک دفعہ 144 نافذ ہے۔ انتظامیہ نے یہ قدم امبیڈکر جینتی، رمضان، گڈ فرائیڈے اور عید کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی کے اطراف ٹریکٹر-ٹریلی، گھوڑا گاڑی اور آتش گیر مواد لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہی نہیں 10 مئی تک اسمبلی کے گرد دھرنا دینے اور مظاہروں پر بھی پابندی رہے گی۔ ساتھ ہی، یوپی قانون ساز اسمبلی کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں ڈرون سے شوٹنگ پر بھی پابندی ہوگی۔ یہ پابندیاں 9 اپریل سے نافذ العمل ہیں۔
اس کے علاوہ انتظامیہ نے بغیر اجازت جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مذہبی، عوامی مقامات، جلوسوں میں قواعد کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت جاری رہے گی۔ اسی وقت، لکھنؤ پولیس کمشنریٹ کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) پیوش موردیا نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں اگر کوئی ماسک کے بغیر نظر آیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر مرکزی حکومت کے رہنما خطوط، پروگراموں، تہواروں اور تمام انٹرنس امتحانات کے انعقاد کی وجہ سے خصوصی چوکسی اختیار کرنا ضروری ہے۔ اسی لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
سینما ہال سمیت کھلی رہیں گی یہ چیزیں
اس کے ساتھ حکم میں کہا گیا ہے کہ لکھنؤ میں ریستوران، سنیما ہال، ملٹی پلیکس، جم، سوئمنگ پول، واٹر پارکس اور ہوٹل وغیرہ پوری صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تاہم، اس دوران کووڈ ہیلپ ڈیسک کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مذہبی مقامات اور مذہبی اداروں میں کووڈ ہیلپ کے قیام کے ساتھ ماسک پہننا بھی ضروری ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 470 قارئین📊 0.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ نے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا:مولانا جمال اختر صدف گونڈوی

ملیئے ان بہادر مسلم بچوں سے جنھوں نے ندی میں کود کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز