مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن نے صوبہ بھر میں منایا عالمی یوم حقوق اقلیت
<p>لکھنؤ۔ پریس ریلیز</p>
<p>صوبہ اترپردیش میں مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم، ایس، او)نے کئی ضلعوں میں اقلیتوں کے حقوق کو لیکر بیداری نشستیں منعقد کی ۔جس میں اقلیتوں سے جڑے تمام مسائل کو پر زور طریقے سے اٹھایا گیا بعض جگہ تنظیم کی جانب سے ضرورت مندوں کو گرم کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔
لکھنؤ،رامپور، کوشامبی الہ آباد ،پرتاپ گڑھ، جیسے کئی اہم ضلعوں میں پروگرام کے اختتام پر صوبہ کے کوارڈینیٹر جناب یوسف نقشبندی نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے تمام مسائل پر خاموش ہیں جو کہ بہت افسوسناک ناک بات ہے جبکہ جمہوریت کی سب سے اہم کڑی اقلیت ہیں ان کے ساتھ سوتیلا رویہ جمہوریت کو کمزور کرنا ہے ۔
نیشنل ایگزیکٹیو ممبر احتشام حسین نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت مسلم بچوں کو کمپیوٹر دینے کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری طرف مولانا آزاد نیشنل فالوشپ بند کر دیا گیا یہ دوہرا رویہ کیوں؟ ۔
اس نشست کی صدارت مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب لکھنو نے کی۔ وہیں حسن احسانی، ساحل صیفی،محمد احمر، مفتی عظیم،و دیگر لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ نے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا:مولانا جمال اختر صدف گونڈوی

ملیئے ان بہادر مسلم بچوں سے جنھوں نے ندی میں کود کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز