تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ کلمات سے علماء میں ناراضگی

📅 29-08-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
گونڈہ

<p>گونڈہ:</p>
<p>رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ کے صدر مولانا مفتی محمد اسرار احمد فیضی واحدی نے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی پی ڈی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتاری کو امن و امان کے لحاظ سے ضروری کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مجرموں کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایکٹ ایک ایسا قانون ہے، جو پولیس کے ذریعے عادی بدنام زمانہ اور معاشرے کے لئے خطرناک مجرموں کو ایک سال کی مدت کے لئے جیل میں بند رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گرفتاری کو لے کر رضا اکیڈمی ممبئی کے کئی یونٹس نے کئی مقامات پر کلیکٹر سے ملاقات کر کے میمورنڈم دیا اور ٹی راجہ سنگھ کے خلاف آٹھ مقامات پر ایف آئی آر درج کرائی۔ سلسلے میں رضا اکیڈمی ممبئی کے قومی ترجمان مولانا عباس رضوی صاحب نے بتایا کہ جس دن سے ٹی راجہ نے قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے، رضا اکیڈمی کے کارکنان نے مختلف اضلاع کے ذمہ داروں سے مل کر میمورنڈم دیا، جس میں پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ سرفہرست تھا۔ ساتھ ہی رضا اکیڈمی کے ارکان نے وزیراعظم اور ریاستی وزیر داخلہ کو خط لکھ کر سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ملک میں ایسا قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت نفرت انگیز تقاریر کے مجرموں کو سخت سزا ملے۔واضح رہے کہ ٹی راجہ سنگھ کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ راجہ سنگھ کی جانب سے حضور پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کمشنر پولیس آفس سمیت شہر کے کئی حصوں میں بڑے پیمانہ پراحتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد پولیس نے بی جے پی ایم ایل اے کو حراست میں لے لیا ہے۔ جب کہ اس سلسلے میں دینی ملی قومی مذہبی شخصیات نے اپنے رنج وغم اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 26 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی جوالاپور کے نوجوان لاٸقِ صد آفریں ہیں۔ مولانا آصف جمیل امجدی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرعلماء، دانشوران سخت ناراض

مدرسہ اہل سنت عزیزالعلوم میں یوم جمہوریہ نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز