تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

لکھنؤ میں "لنجر موبائل ایپ" کا افتتاح ہوا

📅 21-03-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
لکھنؤ

<p>لکھنؤ: 21 مارچ، پریس ریلیز</p>
<p>سوشل میڈیا سے مراد انٹرنیٹ بلوگز، سماجی روابط کی ویب سائٹس، موبائل ایس ایم ایس ،موبائل ایپس اور دیگر چیزیں ہیں جن کے ذریعے خبریں اور معلوماتی مواد کو فروغ دیا جاتا ہے۔ آج کے دور میں سوشل ایپس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی اہمیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ روایتی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی اور دیگر کاروباری افراد معلومات کو عوام تک پہنچنے کے لئے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک اور ٹوئٹر، مائی اسپیس، گوگل پلس ، ڈگ اور دیگر سے جڑے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے بھی زیادہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عوام کا سوشل میڈیا سے منسلک ہونا ہے۔ اس الگ میڈیا میں خبروں اور معلومات کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ معلومات کا ذخیرہ آپ تک خود بخود بذریعہ ای میل اور انٹرنیٹ بلوگ پوسٹس شارٹ ویڈیوز پہنچ جاتا ہے، آپ کو صرف کسی بھی بلوگ یا سائٹ میں اندراج کی ضرورت ہے۔ ایک چھوٹی سے چھوٹی خبر کو مقبول کرنے کے لئے کسی بھی سوشل سائٹ میں صرف ایک پوسٹ شیئر کرنے کی ضرورت ہے پھر یہ خود بخود ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے فرد تک پہنچ جائے گی۔ انفارمیشن ٹیکنولوجی نے انسان کو اتنا ترقی یافتہ بنا دیا ہے کہ انسان وقت ضائع کئے بغیر کہیں بھی بیٹھے بیٹھے پوری دنیا سے سوشل میڈیا کے ذریعے میل جول رکھ سکتا ہے۔اِس دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی اور دنیا کا تصور کرنا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ سماجی ویب سائٹس کا ہماری زندگی میں عمل دخل اور استعمال روزبہ روز بڑھتا جارہا ہے اور باہمی تعلقات سے معلومات کے حصول اور خریداری تک ہم سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے مختلف طریقوں سے استعمال کر رہے ہیں، لہذا انہی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے نبیرۂ فقیہ ملت محب مکرم حضرت علامہ مفتی ثناء المصطفی مصباحی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا کی انتھک کوششوں سے بروز اتوار 20 مارچ 2022 کو"لنجر موبائل ایپ" کا افتاح ہوا، جس میں ہندوستان کے مقتدر علماء کرام اور یونیورسٹیز کے پروفیسران نے شرکت کی سعادت حاصل کی، جس میں خصوصی طور پر حضرت علامہ انوار بغدادی صاحب قبلہ بستی، علامہ نفیس احمد مصباحی جامعہ اشرفیہ مبارک پور، علامہ کمال احمد علیمی بستی، علامہ عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، علامہ ظفرالدین برکاتی دہلی ،علامہ غلام مصطفیٰ نعیمی دہلی، علامہ عبدالرشید مصباحی گونڈہ، علامہ ہارون مصباحی مبارکپور،علامہ صدام مصباحی سدھارتھ نگر، مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی چیف ایڈیٹر جام میر بلگرام شریف، علامہ پٹیل اسرار مصباحی گجرات، علامہ مفتی ضیاء الحق فیض آباد، مفتی شہنواز ازہری پرتاپگڑھ، مولانا مدثر اشرفی جامعہ ملیہ دہلی، مولانا عباس ازہری صاحب بستی، پروفیسر اخلاق عثمانی راجستھان، سید حسنین احمد کشی نگر، مولانا عطاء المصطفی بستی،مفتی ازہارامجدی ازہری بستی، مفتی ثاقب ادیب مصباحی اور لنجر ایپ کے ڈویلپر مولانا سلمان رضا مصباحی،جناب اطہر، وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں، سبھی علماء کرام نے اپنا اپنا تاثر پیش کیا۔ لنجر ٹیم کی اس قابل تعریف و تحسین اقدام پر پوری ٹیم کو اس عظیم کارنامہ پر صمیم قلب سے ہزاروں مبارکبادیاں پیش کی، اس ایپ کی خصوصیات۔LINGER_LIFECY (PVT. LTD) اپلیکیشن) جس میں آپ کو ملیں گی یہ سہولیات:اسلام کا تعارف، قرآن مجید ،صحیح البخاری، صحیح مسلم، سنن الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، سنن ابی داؤد، مشکاۃالمصابیح،ریاض الصالحین (عربی، اردو اور رومن اردو) اور بھی بہت سی اسلامی کتابیں ، انبیا و صحابہ کے مختصر تعارف،سکون ،سنت، اسلامی تہوار، دعائیں اور اذکار مسنونہ، بچوں کے اسلامی نام، خواب کی تعبیریں ، آن لائن شارٹ اسلامی کورسیز (طہارت، نماز، روزہ، عمرہ، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، زکات، قربانی وغیرہ)مولی تعالیٰ اس کار خیر کو عوام وخواص کے لئے نفع بخش بنائے. اور معاونین و منتظمین کو دارین کی سعادتوں سے مستفیض فرمائے آمین یارب العالمین۔۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 207 قارئین📊 3.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ نے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا:مولانا جمال اختر صدف گونڈوی

ملیئے ان بہادر مسلم بچوں سے جنھوں نے ندی میں کود کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز