تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جشن امام اعظم کانفرنس و تعلیمی بیداری کا انعقاد

📅 08-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

<p>پچپڑوا، بلرامپور: 7 مارچ، ہماری آواز</p>
<p>آج دور جدید میں تعلیم کی کتنی اہمیت و افادیت ہے یہ کسی ذی علم سے مخفی نہیں ہے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ طلب العلم فریضۃ علی کُل مسلم و مسلمۃ ،یعنی ہر مسلمان مردو عورت پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے۔اسی کے تحت مورخہ 6 مارچ بروز اتوار 2022 کو پچپڑوا میں واقع دارالعلوم اہلسنّت ہدایت الاسلام بمہیاں میں جشن امام اعظم ابوحنیفہ و تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کانفرنس کی سرپرستی پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید اجمل حسین صاحب قبلہ کچھوچھہ مقدسہ، اور صدارت جامع علوم وفنون علامہ کلام احمد علیمی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعلوم ہدایت الاسلام بمہیاں پچپڑوا نے فرمائی ۔اور قیادت صوفی ملت حضرت علامہ الحاج ذکر اللہ صاحب قبلہ، اور نقابت کے فرائض صاحب قرطاس وقلم علامہ غلام غوث ساقی تنویری گوراچوکی نے انجام دی، قاری حشمت علی صاحب کے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ اور خطیب ہندوستان ممتازالعلماء حضرت علامہ مفتی نظام الدین نوری صاحب قبلہ استاذ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر، احسن الواعظین صاحب تصانیف کثیرہ علامہ کمال احمد علیمی استاذ جامعہ علیمیہ جمداشاہی ضلع بستی، نے علم کی اہمیت و افادیت پر مکمل روشنی ڈالی اورہوا۔ بہت لاجواب خطاب فرمایا۔ جب کہ نعت رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ممتاز الشعراء جناب راہی بستوی صاحب، جناب قمراشرف بھوانی گنج، جناب نور علی نوری صاحب وغیرہ نے اپنے عمدہ لب و لہجے میں پیش کی۔جسے سامعین نے خوب دادو تحسین سے نوازا۔ ان حضرات کے علاوہ پیر طریقت علامہ سیداحتشام الدین صاحب قبلہ برگدھی، حضرت علامہ ذاکر حسین، حضرت علامہ اکرم علی، حضرت علامہ راحت علی وغیرہ نیز کثیر تعداد میں علاقائی علماء کرام، ائمہ کرام و عوام وخواص شریک کانفرنس تھے۔اخیر میں بعدہ صلاۃ و سلام کے رقت انگیز دعا کے ساتھ امام اعظم ابوحنیفہ کانفرنس کا اختتام ہوا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 24 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز