تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ایم۔ایس۔او۔ کا "آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار" کے موضوع پر ویبنار کا انعقاد

📅 31-01-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
قومی خبریں

<p>نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی طلبہ تنظیموں میں سے ایک مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) نے ’’آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار' کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ مؤرخ اور مصنف اشوک کمار پانڈے اور سینئر صحافی ثاقب سلیم کلیدی مقررین کے طور پر ویبنار میں شامل ہوئے۔ ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری صاحب نے ویبنار کی نظامت کی۔ ویبنار کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر شجاعت علی نے آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور پھر جناب اشوک کمار پانڈے اور ثاقب سلیم صاحب کو مدعو کیا۔ اشوک کمار پانڈے نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ آزاد ہند فوج میں کوئی ہندو یا مسلمان نہیں تھا بلکہ سبھی ہندوستانی تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فرقہ وارانہ ماحول جو آج ہمارے معاشرے میں موجود ہے یہ جلد ہی ختم ہو جائےگا اور پھر ہم سب گنگا جمونی تہذیب کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ سینئر صحافی و مؤرخ ثاقب سلیم صاحب نے ابتدا میں کہا کہ اس پروگرام کی کی کبھی ضرورت نہیں پڑنی چاہیئے تھی۔ لیکن ملک کا یہ حال ہے کہ ہمیں ان کی قربانیوں اور ان کی عظمت پر مبنی پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔
سبھاش چندر بوس کے ساتھی جناب عابدی صاحب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آزاد ہند فوج میں سبھاش بابو کے سب سے قریبی اور اہم ترین شخص تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عنایت اللہ صاحب، کرنل شاہنواز اور آزاد ہند فوج میں اہم عہدوں پر فائز تمام مسلم افسروں اور ان کی حمایت کرنے والے لوگوں کا بھی ذکر کیا۔ اس ویبینار میں ملک کی مختلف یونیورسٹی کے اسکالرس، طالب علم اور ملک کی مشہور معروف شخصیات نے شرکت کیں۔ ویبنار کا اختتام ایم ایس او کے قومی صدر مدثر اشرفی نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔یہ خبر مولانا محمدقمرانجم فیضی ضلع صدر مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا بلرامپور نے ارسال کیاہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 40 قارئین📊 0.7 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

بھارت میں 93 سال بعد بھی 226 کروڑ چھوٹی بچیوں کی شادی ہوئی

ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی

بجٹ: حکومت کے سامنے کئی ایک چیلنج، کیا بڑھا دی جائے گی عام آدمی کے لیے ٹیکس کی شرح

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز