تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مولاناقمرانجم فیضی ایم۔ایس۔او۔ بلرامپور کے ضلع صدر نامزد

📅 11-12-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

<p>سدھارتھ نگر( شان سدھارتھ) پریس ریلیز</p>
<p>مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا اہلسنت والجماعت کی ملکی سطح کی اسٹوڈنٹ اور یوتھ ونگ ہے اور ہندوستانی حکومت کے سوسائٹی ایکٹ میں رجسٹرڈ ہے ۔اس کا قیام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1977/ میں ہواتھا ۔یہ تحریک مارہرہ شریف خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت سید امین ملت امین میاں قادری برکاتی مدظلہ العالی کی سرپرستی میں اور معروف شخصیت ڈاکٹرشجاعت قادری کی صدارت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔
جس کا مقصد تشدد اور دہشت گردی کا تدارک ہے اور مسلم نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنا کر ملک وملت کا سرمایہ بناناہے مزید نوجوان طلبہ کے درمیان اسلام کے پیغام کو پھیلانا ۔طلبہ کو عصری درسگاہوں، یونیورسٹیوں میں اسلامی ماحول فراہم کرنا، نیز طلبہ کے قلوب و اذہان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا،اس کے علاوہ بھی دیگر اغراض و مقاصد ہیں، انہی چیزوں کے پیش نظر مورخہ 10 دسمبر بروز جمعہ 2021/ کو مشہور و معروف صحافی اور مجلہ جام میر کے چیف ایڈیٹر حضرت مولانا محمدقمرانجم قادری فیضی سدھارتھ نگری کی دینی، ملی، ادبی مذہبی اور سماجی خدمات کو مد نظر دیکھتے ہوئے مسلم اسٹودینٹ آرگنائزیشن (ایم ایس او) ضلع بلرامپور کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مولانا محمدقمرانجم فیضی نے ایم ایس او کے چیئرمین محترم ڈاکٹر شجاعت قادری اور ایم ایس او اترپردیش کے صدر حضرت علامہ مولانا ابو اشرف ذیشان صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔اور کہا کہ اِن حضرات نے مجھے اس چیز کے لائق سمجھا، ان شاء اللہ پوری زمہ داری کے ساتھ مسلم اسٹوڈنٹ کے اغراض و مقاصد کو بہترین ڈھنگ سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔مزید آپ نے کہا کہ مَیں اس تحریک کو مزید مستحکم اورتقویت بخشوں گا، ایک وقت تھا جب یہ تنظیم صرف یوپی کے کچھ اضلاع میں سرگرم تھی ،جس کا دائرہ کار محدود تھا مگر آج اس تحریک نے مختلف صوبوں کے بیشتر اضلاع میں اپنی شاخ قائم کرکے ایک مضبوط و مستحکم ٹیم تیار کر چکی ہے، ابھی ماہ نومبر 2021 کو 7/8 تاریخ میں لکھنؤ کی سر زمین پر پری جات ہوٹل میں نیشنل ڈیلیگیٹ کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں ملک ہندوستان کی عظیم المرتبت شخصیات نیز یونیورسٹیز کے پروفیسران، علماء کرام، مفتیان عظام، شعراء اسلام، ادبا شریک ہوئے تھے، جس میں مولانا قمرانجم فیضی صاحب بھی شریک ہوئے تھے ۔ اِس خصوصی موقع پر ملک و ملت کے دینی ادنی ملی سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں خصوصی طور سے مفتی اسراراحمد فیضی واحدی صدر رضا اکیڈمی گونڈہ، قاری عبدالرحمن ضیائی ممبئی، پروفیسر ارشدخان رضوی آگرہ، مولانا فیاض خان برکاتی مصباحی بلرامپور، مولانا صادرخان ثقافی، مولانا ریحان رضا، مولانا عارف القادری واحدی اتراکھنڈ، مولانا ارشاد ازہری بریلی شریف، مولانا افتخار قادری، جناب ارشدرضا دہلی، مولانا ارمان علیمی، مولانا عبدالرشید مصباحی دھانےپور، مولانا قمراخلاقی امجدی، حافظ مبارک حسین، مولانا جمال اخترصدف گونڈہ، مفتی سید شہبازاصدق چشتی ساؤتھ افریقہ، مولانا شمس عالم مصباحی صدر ایم ایس او مہراج گنج، ڈاکٹرقائم الاعظمی علیگ، مفتی عبدالحکیم نوری، جناب شہبازانصاری، مفتی رضاالمصطفی برکاتی، مولانامحمد رضا اترولہ ،مولانا آصف نوری صدر ایم ایس او کشن گنج بہار، قابل ذکر ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 62 قارئین📊 1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز