تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی امداد ضرور کریں! علامہ اسرار احمد فیضی

📅 19-04-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
گونڈہ

<p>گونڈہ/ 17 اپریل 2021 بروز سنیچر کو خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت علامہ مفتی محمداسرار احمد فیضی واحدی مدظلہ العالی، صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ، یوپی نے پریس ریلیز کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و تعلیمات نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اورکسی کو تکلیف نہ دے۔غریبوں ،مسکینوں اور عام لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بھرے، ان کی زندگی کے لمحات کو رنج وغم سے پاک کرنے کو کوشش کرے ،چند لمحوں کیلئے ہی سہی، انہیں فرحت ومسرت اورشادمانی فراہم کرکے ان کے درد والم اورحزن وملال کو ہلکا کرے۔ انہیں اگر مدد کی ضرورت ہوتو ان کی مدد کرے اوراگر وہ کچھ نہ کرسکتاہو تو کم ازکم ان کے ساتھ میٹھی بات کر کے ہی ان کے تفکرات کو دور کرے۔ اللہ کے پیارے حبیب صلہ اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے بہترین انسان وہ ہے جودوسرے انسانوں کے لئے نافع ومفید ہو۔جب انسان کسی انسان کی مدد وحاجت روائی کرتاہے تو فطری طور پر دونوں کے درمیان اخوت وبھائی چارگی کے جذبات پیدا ہوتے اورالفت ومحبت پروان چڑھنے لگتے ہیں۔رسول گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ،تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اپنے دوسرے بھائیوں کیلئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتاہے۔
مزید آپ نے کہا کہ جس طرح رمضان کے مہینے میں فرض نمازوں کے علاوہ نفل نمازوں کاخاص اہتمام کیا جاتاہے اسی طرح فرض زکوٰۃ کے علاوہ نفلی صدقات و خیرات کا بھی اہتمام کرناچاہئے۔ اس لئے کہ اس مہینے میں نفل عبادتوں کاثواب عام دنوں کی فرض عبادتوں کے برابر اﷲ تعالیٰ عطا کرتاہے۔اس لیے ضرورت مندوں اورحاجت مندوں کی امداد کریں، بے لباسوں کو کپڑے پہنائیں،بھوکوں کو کھانا کھلائیں ، یتیموں، بیواؤں ، مسکینوں اور محتاجوں کی خبرگیری کریں،روزانہ اپنی حیثیت کے مطابق کچھ ضرورت مند روزے داروں کو افطار کرانے کامعمول بنائیں۔روزہ داروں کو افطارکرانے کی بڑی فضیلت احادیث میں وارد ہوئی ہے، خواہ ایک کھجور یا ایک گلاس پانی ہی سے روزے دار کو افطارکرادیا جائے، بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جوضرورت مند ہوتے ہیں، شرم وحیا کی وجہ سے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے ایسے لوگوں کے بارے میں معلوم کر کے ان کی مدد کرنی چاہئے،قرآن کریم او ر احادیث میں ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 29 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

رضاۓ مصطفےٰ کمیٹی جوالاپور کے نوجوان لاٸقِ صد آفریں ہیں۔ مولانا آصف جمیل امجدی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پرعلماء، دانشوران سخت ناراض

مدرسہ اہل سنت عزیزالعلوم میں یوم جمہوریہ نہایت تزک و احتشام سے منایا گیا۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز